مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ رہنما ن لیگ عطااللہ تارڑکہتےہیں سپریم کورٹ پریکٹس اینڈپروسیجربل 2023پرصدرعارف علوی کےاعتراضات میں کوئی وزن نہیں۔ لاہورمیں پریس کانفرنس کرتےہوئےعطاتارڑکاکہناتھاکہ صدرنےسپریم کورٹ پریکٹس اینڈپروسیجربل پرنظرثانی کیلئےکہاہےتوکرلیں گےنظرثانی۔ صدرمملکت نےبل کےحوالےسےجونکات اٹھائےہیں ان میں کوئی وزن نہیں۔ سپریم کورٹ پارلیمان کےمعاملات میں مداخلت نہیں کرسکتی۔
مزید پڑھیں »پاکستان
تین رکنی بینچ کافیصلہ نافذنہیں ہوسکتا؛مریم اورنگزیب
مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کی دھواں دھارپریس کانفرنس ۔ کہاجب چار،تین کی اکثریت سے فیصلہ آگیاتھاتونیابینچ بنانے کی کیا ضرورت تھی۔ چیف جسٹس عمرعطابندیال اپنےکنڈکٹ کےباعث متنازعہ ہوچکےہیں ، اس لئےانہیں استعفیٰ دےدیناچاہیے۔ اسلام آبادمیں پریس کانفرنس کے دوران مریم اورنگزیب کاکہنا تھاجسٹس اطہر من اللہ کا آج کا فیصلہ بہت اہم اور عدالتی کارروائی پربڑاسوالیہ نشان ہے، یہ پیٹیشن خارج ہو چکی تھی جس پردوبارہ سےبینچ نہیں بن سکتا تھا۔ انتخابات کے حوالے سے پیٹیشن خارج ہونے کے باوجود بینچ بنایا گیا۔ جب پیٹیشن مسترد ہو چکی تو فیصلہ کیسا؟ وفاقی وزیرنےکہاکہ کیس سی سی پی …
مزید پڑھیں »چیف جسٹس سےمستعفی ہونےکامطالبہ
ویب ڈیسک ۔۔ مریم نواز نے چیف جسٹس سپریم کورٹ عمرعطابندیال سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔ جیو نیوزکےمطابق مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزرنے الزام عائد کیاکہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کا تحریک انصاف کی طرف واضح جھکاؤ ہے، عمران خان کی سہولت کاری کیلئےچیف جسٹس نے آئین و قانون کی خلاف ورزی کی۔ نامور ججز نے چیف جسٹس کے طرز عمل اور تعصب پر سنگین سوالات اٹھادئیے ہیں۔ مریم نوازکاکہناتھاآج تک کسی چیف جسٹس پراس قسم کے مس کنڈکٹ کے الزامات نہیں لگے۔انہوں نے کہا کہ اختیارات کے غلط استعمال سے سپریم کورٹ میں بغاوت جیسے حالات …
مزید پڑھیں »پنجاب میں الیکشن،نئی اوربڑی پیشرفت
ویب ڈیسک ۔۔ پنجاب اورخیبرپختونخوامیں الیکشن کےمعاملےمیں نئی اوربڑی پیشرفت ۔ قومی اسمبلی نےسپریم کورٹ کے3رکنی بینچ کےفیصلےکےخلاف قراردادکثرت رائےسےمنظورکرلی۔ قرارداد میں3رکنی بینچ کےبجائےفل کورٹ میں کیس کی سماعت کامطالبہ کیاگیا۔قراردادمیں کہاگیاہےکہ ایوان سیاسی معاملات میں بے جا عدالتی مداخلت پراظہارتشویش کرتاہے، حالیہ اقلیتی فیصلہ ملک میں سیاسی عدم استحکام کاباعث بنےگا۔وفاقی اکائیوں میں تقسیم کی راہ ہموارکردی گئی ہے۔ یہ ایوان ۳رکنی اقلیتی فیصلےکو مسترداوروزیراعظم کو پابند کرتا ہےکہ فیصلے پر عمل نہ کریں۔ قرار دادکےمتن میں مزیدکہا گیا ہےکہ ایوان سیاسی اور معاشی استحکام کے لیے ایک ہی وقت پر عام انتخابات کو مسائل کا حل سمجھتا ہے۔ایوان …
مزید پڑھیں »راناثنااللہ کادبنگ اعلان
مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ وفاقی وزیرداخلہ راناثنااللہ کادبنگ اعلان ۔ کہتےہیں سپریم کورٹ نےپارلیمان کاپاس کیاہواایکٹ باہرپھینکاتوکچھ بھی ہوسکتاہے۔ ایسےمیں فری فارآل والی صورتحال ہوگی۔ سماٹی وی کےپروگرام میں اینکرپرسن طلعت حسین سےبات کرتےہوئےراناثنااللہ نےکہاتین رکنی بینچ کافیصلہ قانونی وآئینی طورپردرست نہیں۔ ہماری درخواست پرفل کورٹ بن جاتاتواس کافیصلہ قبول کرتے۔ انہوں نےمزیدکہاکہ سپریم کورٹ کےحوالےسےنیاقانون پاس ہونےپرہم اپیل دائرکرینگے اوراگرہماری اپیل پرلارجربینچ بناتواس کافیصلہ قبول کرینگے۔ ان کاکہناتھاکہ ممکن ہےلارجربینچ تین رکنی بینچ کافیصلہ روندڈالے۔ راناثنااللہ نےکہاکہ ایک شخص نےاپنی جھوٹی ضداوراناکےباعث اسمبلیاں توڑیں۔ عمران خان جیسافتنہ اس وقت حکومت میں ہوتاتوملک ڈیفالٹ کرجاتا۔ وزیرداخلہ نےکہاکہ ہم نےکہاتھاکہ ملک کوڈیفالٹ …
مزید پڑھیں »حکومت کاانتہائی قدم اٹھانےپرغور
مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ اتحادی حکومت کاچیف جسٹس سپریم کورٹ عمرعطابندیال سمیت جسٹس منیب اختراورجسٹس اعجازالاحسن کےخلاف جوڈیشل مس کنڈکٹ پرریفرنس دائرکرنےپرغور۔ وزیراعظم نےقانونی ٹیم کواہم ٹاسک سونپ دیا۔ وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اتحادی جماعتوں کےاجلاس میں سپریم کورٹ کےفیصلےکےبعدمستقبل کےسیاسی لائحہ عمل پرمشاورت کی گئی ۔ ذرائع کےمطابق اجلاس میں شریک جماعتوں کی جانب سےحکومت کوالیکشن کی تاریخ کےمعاملےپرلچک نہ دکھانےپرزوردیاگیا۔ شرکاکی جانب سےتین ججزکےخلاف انتہائی قدم یاقراردادلانےپربھی غورکیاگیا۔ قومی میڈیاکےذریعےسامنےآنےوالی خبرکےمطابق اتحادی جماعتوں کااجلاس جمعرات کےروزبھی جاری رہےگا۔ یہ خبربھی سامنےآئی ہےکہ کابینہ کےتین ججوں کےفیصلےکومستردکرنےکےفیصلےکوقومی اسمبلی میں قراردادکےذریعےتوثیق کرائےجانےکی تجویز۔
مزید پڑھیں »ایک نااہلی اورسہی ۔۔ مریم نواز
مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ مسلم لیگ ن کی سینئرنائب صدرمریم نوازسپریم کورٹ کے3رکنی بینچ کےخلاف کھل کرسامنےآگئیں۔ کہتی ہیں اقلیتی فیصلہ توفیصلہ ہوتاہی نہیں،اس کےنہ ماننےپرتوہین کیسی۔ ایک بیمارذہن رکھنےوالےشخص کےکہنےپرکچھ نہیں ہونےوالا،کرلوجوکرناہے۔ مریم نوازنےیہ کھلاچیلنج بدھ کےروزراولپنڈی بارمیں ن لیگ لائرزفورم کےزیراہتمام وکلاکنونشن سےخطاب کرتےہوئےکیا۔ انہوں نےکھل کرعدلیہ کوتنقیدکانشانہ بنایااوریہ بھی کہاکہ وہ پہلےبھی نااہلی بھگت چکی ہیں ، ایک نااہلی اورسہی۔ مریم نوازکاکہناتھاکہ ہماری عدلیہ نےجب بھی نکالاملک کےمنتخب وزرائےاعظم کونکالا،لیکن کبھی کسی ڈکٹیٹرکےآگےکھڑےہونےکی جرآت نہیں دکھائی۔ الٹاعدلیہ ڈکٹیٹرزکےغیرقانونی اقدامات کوقانونی اورجائزقراردیتی رہی۔ کیاکبھی عدلیہ نےکسی ڈکٹیٹرکوکٹہرےمیں کھڑاکرنےکی جرآت کی؟ مریم نوازنےدوٹوک الفاظ میں کہاکہ ملک میں الیکشن ضرورہونگےلیکن …
مزید پڑھیں »پنجاب میں الیکشن ہونگے؟قانونی ماہرین کیاکہتےہیں؟
مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ سپریم کورٹ کےتین رکنی بینچ نےپنجاب میں الیکشن کرانےکافیصلہ توصادرکردیاہےلیکن کیاالیکشن ہوبھی پائیں گےیانہیں ، یہ ایک ایساسوال ہےجس پرجتنےمنہ اتنی باتیں ہورہی ہیں لیکن ہم ادھرادھرکی ہانکنےکی بجائےآپ سےقانونی ماہرین کی آراشئیرکرتےہیں۔ سینئرماہرقانون عرفان قادرالیکشن کمیشن کےوکیل اورسابق اٹارنی جنرل عرفان قادرنےجیونیوزکےپروگرام میں بات کرتےہوئےکہاکہ سوال ہی پیدانہیں ہوتاکہ14مئی کوپنجاب میں الیکشن ہوجائیں۔ ان کاکہناتھا،الیکشن کمیشن اس فیصلےکاپابند نہیں،یہ فیصلہ آئین کےخلاف ہے۔ انہوں نےکہاکہ آئین کےمطابق سپریم کورٹ الیکشن کی تاریخ دےہی نہیں سکتی۔ سینئرقانون دان حیدروحیدسماٹی وی پرمعروف اینکرطلعت حسین کےساتھ بات کرتےہوئےحیدروحیدکاکہناتھاحکومت سیدھےسیدھےیہ نہیں کہہ سکتی کہ ہم فیصلہ مستردکرتےہیں یااسےنہیں مانتےکیونکہ ایساکرنےسےصورتحال …
مزید پڑھیں »الیکشن کمیشن کافیصلہ کالعدم قرار
مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ سپریم کورٹ نےالیکشن کمیشن کاپنجاب اورکےپی میں الیکشن التواکرنےکافیصلہ کالعدم قراردےدیا۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نےفیصلہ سناتےہوئےکہاکہ الیکشن کمیشن کوصدرمملکت کی دی ہوئی تاریخ کوبدلنےکاکوئی اختیارنہیں تھا۔ الیکشن 30اپریل سے15مئی کےدرمیان کروائےجائیں۔ اس مقصدکیلئےحکومت الیکشن کمیشن کو21ارب روپےجاری کرے۔ اپنےفیصلےمیں کہاگیاہےکہ فنڈزنہ ملنےکی صورت میں عدالت متعلقہ حکام کوحکم جاری کرےگی۔ صدرکی جانب سےدی گئی تاریخ کافیصلہ بحال کیاجاتاہے۔ تحریری فیصلےمیں کہاگیاہےکہ اگرحکومتیں الیکشن کمیشن سےتعاون نہیں کرتیں توالیکشن کمیشن سپریم کورٹ سےرجوع کرسکتاہے، سپریم کورٹ اس حوالےسےمناسب فیصلہ جاری کرےگی۔ فیصلےمیں یہ بھی کہاگیاہےکہ جسٹس فائزعیسیٰ کےفیصلےکااس عدالت کےفیصلےپرکوئی اثرنہیں ہے۔
مزید پڑھیں »گندگی پھیلانےپرجرمانےہونگے
ویب ڈیسک ۔۔ پنجاب کی نگران حکومت کاکوڑاکرکٹ اورگندگی پھیلانےوالوں کی کڑی نگرانی کافیصلہ۔ محکمہ لوکل گورنمنٹ پنجاب کی طرف سےجاری سرکلرکےمطابق سڑکوں یا کھلی جگہوں پر کچرا پھینکنے والوں پرجرمانے عائدکئےجائیں گے۔ سرکلر کے مطابق گھر کے باہر، سڑک پر یا دکان کے باہر کچرا پھینکنے پر ایک ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تین ماہ میں دو بارکچرا پھینکنے والوں کو جرمانہ کیا جائے گا۔ محکمہ لوکل گورنمنٹ نے یہ سرکلر تمام ایڈمنسٹریٹرز اور چیف آفیسرز کو جاری کیا ہے۔
مزید پڑھیں »