مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ وفاقی وزیرداخلہ راناثنااللہ کادبنگ اعلان ۔ کہتےہیں سپریم کورٹ نےپارلیمان کاپاس کیاہواایکٹ باہرپھینکاتوکچھ بھی ہوسکتاہے۔ ایسےمیں فری فارآل والی صورتحال ہوگی۔
سماٹی وی کےپروگرام میں اینکرپرسن طلعت حسین سےبات کرتےہوئےراناثنااللہ نےکہاتین رکنی بینچ کافیصلہ قانونی وآئینی طورپردرست نہیں۔ ہماری درخواست پرفل کورٹ بن جاتاتواس کافیصلہ قبول کرتے۔ انہوں نےمزیدکہاکہ سپریم کورٹ کےحوالےسےنیاقانون پاس ہونےپرہم اپیل دائرکرینگے اوراگرہماری اپیل پرلارجربینچ بناتواس کافیصلہ قبول کرینگے۔ ان کاکہناتھاکہ ممکن ہےلارجربینچ تین رکنی بینچ کافیصلہ روندڈالے۔
راناثنااللہ نےکہاکہ ایک شخص نےاپنی جھوٹی ضداوراناکےباعث اسمبلیاں توڑیں۔ عمران خان جیسافتنہ اس وقت حکومت میں ہوتاتوملک ڈیفالٹ کرجاتا۔ وزیرداخلہ نےکہاکہ ہم نےکہاتھاکہ ملک کوڈیفالٹ نہیں ہونےدینگےاورہم نےابھی تک ملک کوڈیفالٹ نہیں ہونےدیا۔
انہوں نےکہااگرپنجاب میں الیکشن ہوجاتاہےتوباقی صوبوں میں الیکشن چوری ہوجائےگا۔ راناثنااللہ نےیہ بھی کہاکہ سپریم کورٹ کےپاس پارلیمنٹ کاپاس کیاہواقانون باہرپھینکےکااختیارنہیں۔ ججزسےذاتی پرخاش نہیں ،امیدہےآئینی ادارےاپنی اپنی حدمیں رہیں گے۔