ویب ڈیسک ۔۔ پنجاب اورخیبرپختونخوامیں الیکشن کےمعاملےمیں نئی اوربڑی پیشرفت ۔
قومی اسمبلی نےسپریم کورٹ کے3رکنی بینچ کےفیصلےکےخلاف قراردادکثرت رائےسےمنظورکرلی۔
قرارداد میں3رکنی بینچ کےبجائےفل کورٹ میں کیس کی سماعت کامطالبہ کیاگیا۔قراردادمیں کہاگیاہےکہ ایوان سیاسی معاملات میں بے جا عدالتی مداخلت پراظہارتشویش کرتاہے، حالیہ اقلیتی فیصلہ ملک میں سیاسی عدم استحکام کاباعث بنےگا۔وفاقی اکائیوں میں تقسیم کی راہ ہموارکردی گئی ہے۔ یہ ایوان ۳رکنی اقلیتی فیصلےکو مسترداوروزیراعظم کو پابند کرتا ہےکہ فیصلے پر عمل نہ کریں۔
قرار دادکےمتن میں مزیدکہا گیا ہےکہ ایوان سیاسی اور معاشی استحکام کے لیے ایک ہی وقت پر عام انتخابات کو مسائل کا حل سمجھتا ہے۔ایوان ۳رکنی بینچ کا اقلیتی فیصلہ مسترد کرتا ہے ، ایوان دستور کے آرٹیکل 63 اےکی غلط تشریح اوراسے عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے ذریعے ازسرنو تحریر کیے جانے پر شدید تشویش کا اظہار کرتا ہے۔
قرارداد میں مطالبہ کیاگیاہےکہ عدالت عظمیٰ کافل کورٹ مطالبےپرنظرثانی کرے۔