Home / چیف جسٹس سےمستعفی ہونےکامطالبہ

چیف جسٹس سےمستعفی ہونےکامطالبہ

chief justice resignation

ویب ڈیسک ۔۔ مریم نواز نے چیف جسٹس سپریم کورٹ عمرعطابندیال سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔

جیو نیوزکےمطابق مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزرنے الزام عائد کیاکہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کا تحریک انصاف کی طرف واضح جھکاؤ ہے، عمران خان کی سہولت کاری کیلئےچیف جسٹس نے آئین و قانون کی خلاف ورزی کی۔ نامور ججز نے چیف جسٹس کے طرز عمل اور تعصب پر سنگین سوالات اٹھادئیے ہیں۔

مریم نوازکاکہناتھاآج تک کسی چیف جسٹس پراس قسم کے مس کنڈکٹ کے الزامات نہیں لگے۔انہوں نے کہا کہ اختیارات کے غلط استعمال سے سپریم کورٹ میں بغاوت جیسے حالات نے جنم لیاہے۔چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کوادارےکےوقارکیلئےمستعفی ہوجاناچاہئے۔

یہ بھی چیک کریں

nawaz sharif and jehangir tareen relief

نوازشریف، جہانگیرترین کوبڑاریلیف ملنےکاامکان

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ سابق وزیراعظم نوازشریف اورجہانگیرترین کوتاحیات نااہلی کےکیس میں ریلیف ملنےکےامکانات پیداہوگئے۔ جی …