Home / تین رکنی بینچ کافیصلہ نافذنہیں ہوسکتا؛مریم اورنگزیب

تین رکنی بینچ کافیصلہ نافذنہیں ہوسکتا؛مریم اورنگزیب

maryam Aurangzeb

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کی دھواں دھارپریس کانفرنس ۔ کہاجب چار،تین کی اکثریت سے فیصلہ آگیاتھاتونیابینچ بنانے کی کیا ضرورت تھی۔ چیف جسٹس عمرعطابندیال اپنےکنڈکٹ کےباعث متنازعہ ہوچکےہیں ، اس لئےانہیں استعفیٰ دےدیناچاہیے۔

اسلام آبادمیں پریس کانفرنس کے دوران مریم اورنگزیب کاکہنا تھاجسٹس اطہر من اللہ کا آج کا فیصلہ بہت اہم اور عدالتی کارروائی پربڑاسوالیہ نشان ہے، یہ پیٹیشن خارج ہو چکی تھی جس پردوبارہ سےبینچ نہیں بن سکتا تھا۔ انتخابات کے حوالے سے پیٹیشن خارج ہونے کے باوجود بینچ بنایا گیا۔ جب پیٹیشن مسترد ہو چکی تو فیصلہ کیسا؟

وفاقی وزیرنےکہاکہ کیس سی سی پی اولاہورغلام محمودڈوگرکی ٹرانسفرکاہوتاہےاوربیچ میں سےنکل آتاہےازخودنوٹس ۔ جس فیصلےکوسپریم کورٹ کےججزکی اکثریت نہیں مانتی اسےہم کیوں مانیں۔ جوفیصلہ مستردہوچکاہےاسےکیوں نافذکرنےکی کوشش کی جارہی ہے۔ ایسانہیں ہوسکتاکیوںکہ آئین اس کی اجازت نہیں دیتا۔

انہوں نے کہا کہ اب توہم فل کورٹ کامطالبہ بھی نہیں کرتےکیوںکہ پٹیشن پہلےہی اکثریت رائےسےمستردہوچکی ہے۔ ایک آئین شکن لاڈلے کی سہولت کاری قبول نہیں، لاڈلے نے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر سے آئین شکنی کروائی۔

یہ بھی چیک کریں

nawaz sharif reaction

ایون فیلڈریفرنس : فیصلےپرنوازشریف کاردعمل

ویب ڈیسک ۔۔ ایون فیلڈریفرنس میں عدالت سےبری ہونےپرسابق وزیراعظم نوازشریف کاردعمل سامنےآگیا۔ سزاکالعدم ہونےکےفیصلےکےبعدنوازشریف …