Home / ہونڈاکمپنی کوبڑی مشکل کاسامنا

ہونڈاکمپنی کوبڑی مشکل کاسامنا

honda car sales down in Pakistan

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان میں کاریں بنانےوالی مقبول کمپنی ہونڈاحالیہ چندمہینوں میں انتہائی برےمعاشی حالات سےگزررہی ہےاوراس کاایک ثبوت یہ ہےکہ کمپنی گزشتہ ماہ یعنی مارچ میں اپنی فلیگ شپ کارہونڈاسوک کاایک یونٹ بھی فروخت کرنےمیں کامیاب نہیں ہوسکی۔

آٹوجرنل ڈاٹ پی کےکی ایک تازہ اپ ڈیٹ کے مطابق، ہونڈا اٹلس کارزکی فروخت میں حالیہ مہینوں میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔موجودہ حالات میں، ہونڈا نے31مارچ کوپیداواری بندش کومزید 15دنوں تک بڑھانےکافیصلہ کیاہے۔

کمپنی کی طرف سےجاری نوٹیفکیشن میں کہاگیاہےکہ بگڑتی معاشی صورتحال کے ساتھ ساتھ خام مال اورسی کےڈی کی درآمدات پرپابندیوں کی وجہ سےسپلائی چین میں خلل پڑااوراسی باعث کمپنی کواپنےپروڈکشن یونٹ کی بندش میں توسیع کرناپڑی۔

تازہ ترین پروڈکشن شٹ ڈاؤن یکم سے 15 اپریل تک جاری رہے گا جبکہ گزشتہ پیداواری بندش 9 مارچ سے 31 تک جاری رہی۔ آٹو انڈسٹری کے ماہرین کے مطابق ہونڈا کو مستقبل میں بھی فروخت کے معاملے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

یہ بھی چیک کریں

Prize bonds return date

پرائزبانڈزرکھنےوالوں کیلئےآخری موقع

ویب ڈیسک ۔۔ حکومت کی جانب سےپرائزبانڈزرکھنےوالوں کیلئےایک اہم اعلان سامنےآیاہےہے۔ 40,000، 25,000، 15,000 اور7500کےپرائزبانڈز(یئرر)کےحامل …