مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ رہنما ن لیگ عطااللہ تارڑکہتےہیں سپریم کورٹ پریکٹس اینڈپروسیجربل 2023پرصدرعارف علوی کےاعتراضات میں کوئی وزن نہیں۔
لاہورمیں پریس کانفرنس کرتےہوئےعطاتارڑکاکہناتھاکہ صدرنےسپریم کورٹ پریکٹس اینڈپروسیجربل پرنظرثانی کیلئےکہاہےتوکرلیں گےنظرثانی۔ صدرمملکت نےبل کےحوالےسےجونکات اٹھائےہیں ان میں کوئی وزن نہیں۔ سپریم کورٹ پارلیمان کےمعاملات میں مداخلت نہیں کرسکتی۔