Home / قتل کی دھمکیاں — سلمان خان نےپکابندوبست کرلیا

قتل کی دھمکیاں — سلمان خان نےپکابندوبست کرلیا

salman khan imports bulletproof vehicle

ویب ڈیسک ۔۔ بدنام زمانہ گینگسٹرلارنس بشنوئی کی طرف سےملنےوالی قتل کی مسلسل دھمکیوں کےبعدسلمان خان نےاپنی حفاظت یقینی بنانےکیلئےبلٹ پروف گاڑی خریدلی ہے۔

بھارتی میڈیارپورٹس کےمطابق سلوبھائی کولارنس بشنوئی کی جانب سے حال ہی میں کئی بارقتل کئےجانےکی دھمکیاں ملی ہیں جس کےبعداداکار نےاپنی سیکیورٹی کویقینی بنانےکیلئےخودسےاقدامات کرنےشروع کردیئےہیں۔

سلمان خان نے اپنی حفاظت یقینی بنانےکیلئےبیرون ملک سےانتہائی جدید اورمہنگی ترین بلٹ پروف گاڑی بھارت منگوائی ہے۔ یہ گاڑی نسان پٹرول ایس یووی کاآرمرڈورژن ہےاورفی الحال اس جیسی کوئی دوسری گاڑی بھارت میں دستیاب نہیں۔

دھمکی آمیزای میلز موصول ہونے کے بعد ممبئی پولیس نے سلمان خان کی سکیورٹی میں اضافہ کردیا تھا اور ان کے گھر کے باہر مداحوں کے جمع ہونے پر بھی پابندی لگادی گئی ہے۔

ادھرسلمان خان کی نئی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان کا پہلا ٹیزرریلیز ہوگیا ہے جو سوشل میڈیا پر خوب مقبول ہو رہا ہے یہ فلم عید الفطر پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

یہ بھی چیک کریں

Emmad Irfani son dies

اداکارعمادعرفانی کےبیٹےچلےگئے۔۔

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستانی اداکاراورماڈل عماد عرفا نی کےبیٹےزاویارعرفانی اللہ کوپیارےہوگئے۔ اداکارعماد عرفانی کےبیٹےکےانتقال کی …