مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ اتحادی حکومت کاچیف جسٹس سپریم کورٹ عمرعطابندیال سمیت جسٹس منیب اختراورجسٹس اعجازالاحسن کےخلاف جوڈیشل مس کنڈکٹ پرریفرنس دائرکرنےپرغور۔ وزیراعظم نےقانونی ٹیم کواہم ٹاسک سونپ دیا۔
وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اتحادی جماعتوں کےاجلاس میں سپریم کورٹ کےفیصلےکےبعدمستقبل کےسیاسی لائحہ عمل پرمشاورت کی گئی ۔ ذرائع کےمطابق اجلاس میں شریک جماعتوں کی جانب سےحکومت کوالیکشن کی تاریخ کےمعاملےپرلچک نہ دکھانےپرزوردیاگیا۔ شرکاکی جانب سےتین ججزکےخلاف انتہائی قدم یاقراردادلانےپربھی غورکیاگیا۔
قومی میڈیاکےذریعےسامنےآنےوالی خبرکےمطابق اتحادی جماعتوں کااجلاس جمعرات کےروزبھی جاری رہےگا۔ یہ خبربھی سامنےآئی ہےکہ کابینہ کےتین ججوں کےفیصلےکومستردکرنےکےفیصلےکوقومی اسمبلی میں قراردادکےذریعےتوثیق کرائےجانےکی تجویز۔