Home / الیکشن کمیشن کافیصلہ کالعدم قرار

الیکشن کمیشن کافیصلہ کالعدم قرار

supreme court

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ سپریم کورٹ نےالیکشن کمیشن کاپنجاب اورکےپی میں الیکشن التواکرنےکافیصلہ کالعدم قراردےدیا۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نےفیصلہ سناتےہوئےکہاکہ الیکشن کمیشن کوصدرمملکت کی دی ہوئی تاریخ کوبدلنےکاکوئی اختیارنہیں تھا۔ الیکشن 30اپریل سے15مئی کےدرمیان کروائےجائیں۔ اس مقصدکیلئےحکومت الیکشن کمیشن کو21ارب روپےجاری کرے۔ اپنےفیصلےمیں کہاگیاہےکہ فنڈزنہ ملنےکی صورت میں عدالت متعلقہ حکام کوحکم جاری کرےگی۔ صدرکی جانب سےدی گئی تاریخ کافیصلہ بحال کیاجاتاہے۔ تحریری فیصلےمیں کہاگیاہےکہ اگرحکومتیں الیکشن کمیشن سےتعاون نہیں کرتیں توالیکشن کمیشن سپریم کورٹ سےرجوع کرسکتاہے، سپریم کورٹ اس حوالےسےمناسب فیصلہ جاری کرےگی۔ فیصلےمیں یہ بھی کہاگیاہےکہ جسٹس فائزعیسیٰ کےفیصلےکااس عدالت کےفیصلےپرکوئی اثرنہیں ہے۔

یہ بھی چیک کریں

nawaz sharif and jehangir tareen relief

نوازشریف، جہانگیرترین کوبڑاریلیف ملنےکاامکان

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ سابق وزیراعظم نوازشریف اورجہانگیرترین کوتاحیات نااہلی کےکیس میں ریلیف ملنےکےامکانات پیداہوگئے۔ جی …