Home / امریکاکوسبق سکھائیں گے ۔ ترک صدر

امریکاکوسبق سکھائیں گے ۔ ترک صدر

Turkiye US tension

ویب ڈیسک ۔۔ ترک صدرطیب اردوان کاامریکاکوبڑاچیلنج۔ کہتےہیں اگلےماہ ہونےوالےالیکشن میں امریکہ کو سبق سکھائیں گے۔

غیر ملکی میڈیاکے مطابق ترک صدرطیب اردوان نےانتخابات سےپہلےحزب اختلاف سے ملاقات کرنے پر امریکی سفیر کوسخت تنقیدکانشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ امریکی سفیر عقل استعمال کریں وہ مسٹر کمال سے ملاقات کر رہے ہیں۔ یہاں ان کا رابطہ صرف صدر سے ہونا چاہیے۔

طیب اردوان نے امریکی سفیرکو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے دروازےبات چیت کیلئےبند ہو گئے ہیں،آپ مجھ سے اب نہیں مل سکتے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں امریکہ کو سبق سکھانا ہے،پھر آپ کو معلوم ہو جائے گا کہ ایک سفیر کے فرائض کیا ہوتے ہیں اور وہ کیسے کام کرتا ہے۔

یہ بھی چیک کریں

kolkata lady doctor killer

کولکتہ: لیڈی ڈاکٹرقتل کےملزم سےمتعلق سنسنی خیزانکشافات

ویب ڈیسک ۔۔ بھارتی شہرکولکتہ میں 31 سالہ لیڈی ڈاکٹر کو جنسی زیادتی کے بعدانتہائی …