Home / پنجاب میں الیکشن ہونگے؟قانونی ماہرین کیاکہتےہیں؟

پنجاب میں الیکشن ہونگے؟قانونی ماہرین کیاکہتےہیں؟

legal experts on supreme court verdict

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ سپریم کورٹ کےتین رکنی بینچ نےپنجاب میں الیکشن کرانےکافیصلہ توصادرکردیاہےلیکن کیاالیکشن ہوبھی پائیں گےیانہیں ، یہ ایک ایساسوال ہےجس پرجتنےمنہ اتنی باتیں ہورہی ہیں لیکن ہم ادھرادھرکی ہانکنےکی بجائےآپ سےقانونی ماہرین کی آراشئیرکرتےہیں۔

سینئرماہرقانون عرفان قادر
الیکشن کمیشن کےوکیل اورسابق اٹارنی جنرل عرفان قادرنےجیونیوزکےپروگرام میں بات کرتےہوئےکہاکہ سوال ہی پیدانہیں ہوتاکہ14مئی کوپنجاب میں الیکشن ہوجائیں۔ ان کاکہناتھا،الیکشن کمیشن اس فیصلےکاپابند نہیں،یہ فیصلہ آئین کےخلاف ہے۔ انہوں نےکہاکہ آئین کےمطابق سپریم کورٹ الیکشن کی تاریخ دےہی نہیں سکتی۔

سینئرقانون دان حیدروحید
سماٹی وی پرمعروف اینکرطلعت حسین کےساتھ بات کرتےہوئےحیدروحیدکاکہناتھاحکومت سیدھےسیدھےیہ نہیں کہہ سکتی کہ ہم فیصلہ مستردکرتےہیں یااسےنہیں مانتےکیونکہ ایساکرنےسےصورتحال انارکی کی جانب جائےگی۔ حکومت کواس فیصلےکےجواب میں کوئی راستہ نکالناپڑےگا۔ اب حکومت کےپاس کیاقانونی راستےہیں؟

حیدروحیدکےمطابق سپریم کورٹ پریکٹس اینڈپروسیجربل 2023قانون بن گیاتواس سےحکومت کوسپریم کورت کےفیصلےکےخلاف اپیل کاحق مل جائےگااوراپیل الیکشن کافیصلہ دینےوالاتین رکنی بینچ نہیں بلکہ دوسرےجج سنیں گے۔ اپیل سننےوالابینچ لارجربینچ ہوگااوراسےسپریم کورٹ ٹاپ تھری سینئرموسٹ جج بنائیں گے۔

ایک اورپہلواس قانون کایہ ہےکہ اگرصدرسپریم کورٹ کوایک صدارتی ریفرنس بھیج کراس پررائےمانگتےہیں اوروہاں سےیہ جواب آتاہےکہ یہ قانون خلاف آئین ہےتوممکن ہےیہ قانون بننےسےپہلےہی ختم ہوجائے۔

امان اللہ کنرانی ایڈووکیٹ
سابق صدرسپریم کورٹ بارامان اللہ کنرانی کہتےہیں الیکشن کمیشن کےاختیارات میں کوئی بھی مداخلت نہیں کرسکتا۔ ایساکوئی قانون بھی نہیں بن سکتاجوالیکشن کمیشن کےاختیارات کوکم کرے۔ انہوں نےکہاکہ اگرکوئی آپ کےایک گال پرتھپڑمارےتودوسراگال اس کےآگےنہیں کردیناچاہیے۔ اس حوالےسےحکومت کواپناآپ منواناچاہیےاوراپنےموقف پرسٹینڈلیناچاہیے۔

یہ بھی چیک کریں

nawaz sharif reaction

ایون فیلڈریفرنس : فیصلےپرنوازشریف کاردعمل

ویب ڈیسک ۔۔ ایون فیلڈریفرنس میں عدالت سےبری ہونےپرسابق وزیراعظم نوازشریف کاردعمل سامنےآگیا۔ سزاکالعدم ہونےکےفیصلےکےبعدنوازشریف …