مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ لاہورمیں جناح ہاوس پرحملےمیں ملوث شرپسندعناصرکےخلاف سخت قانونی کارروائی کافیصلہ۔ حملےکی تحقیقات کیلئےنگران وزیراعلیٰ پنجاب نےجےآئی ٹی بنانےکااعلان کردیا۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نےلاہورمیں سیف سٹیزاتھارٹی کےدفترکادورہ کیااوراس موقع پرانہوں نےایک اجلاس کی صدارت کی۔ خبرکےمطابق نگران وزیراعلیٰ نےکہاکہ جناح ہاوس لاہورپرحملہ کرنےوالوں کےخلاف مقدمات انسداددہشت گردی کی عدالتوں میں چلیں گے۔ محسن نقوی کاکہناتھاکہ شرپسندعناصرکوقرارواقعی سزادلوائی جائےگی،کسی بےگناہ کوپکڑیں گےنہیں اورکسی گناہگارکوچھوریں گےنہیں۔ انہوں نےحملےمیں ملوث عناصرکی گرفتاری کیلئےکارروائیاں مزیدتیزکرنےکی ہدایت بھی کی۔ محسن نقوی نےمزیدکہاکہ عسکری و سول املاک پر حملہ کرنے والےعناصرعبرتناک سزا سےبچ نہیں سکتے۔شرپسندوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی ہے، …
مزید پڑھیں »پاکستان
عمران خان نےسپریم کورٹ کوکیابتایا؟
مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ سپریم کورٹ میں پیشی کےوقت عمران خان اپنےپیروں پرچل کرعدالت میں پیش ہوئےاوران کےپاوں میں کوئی لغزش نظرنہیں آئی۔ عمران خان عدالت میں آئےتوکمرہ عدالت کومکمل طورپربندکردیاگیااورچیف جسٹس نےعمران خان کودیکھ کرکہاکہ آپ کودیکھ کرخوشی ہوئی۔ عمران خان نےچیف جسٹس کودیکھ کرمسکرائے۔ اس موقع پرعمران کوروسٹرم پربلایاگیاتوعمران خان کاکہناتھاکہ مجھےعدالت سےاغواکیاگیااورمجھ پرتشددکیاگیا۔ ایساتوکسی مجرم کےساتھ بھی نہیں ہوتا۔ اس موقع پرچیف جسٹس کی جانب سےکہاگیاکہ آپ کی گرفتاری پرآپ کےکارکنوں کی جانب سےتوڑپھوڑکی گئی۔ جس پرعمران خان نےکہاکہ میں توگرفتارتھا،ہنگاموں کاذمہ دارکیسےہوگیا۔ اسی دوران عمران خان نےاسلام آبادہائیکورٹ میں پیشی کیلئےتین روزکی مہلت طلب کی جسےعدالت کی …
مزید پڑھیں »عمران خان کورہاکرنےکاحکم ۔۔
مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ سپریم کورٹ نےعمران خان کی گرفتاری کوغیرقانونی قراردےدیا۔ عدالت عظمیٰ کےتین رکنی بینچ نےعمران خان کوضمانت کیلئےدوبارہ اسلام آبادہائیکورٹ سےرجوع کرنےکاحکم دیاہے۔ عدالت نےعمران خان کوفوری رہاکرنےکاحکم بھی دےدیا۔ عدالت کاکہناتھاکہ ہم نیب کےگرفتاری وارنٹ پرکوئی رائےنہیں دےرہےلیکن جس طرح سےگرفتاری کی گئی وہ غیرقانونی ہے۔ عدالت نےکہاکہ آپ دوبارہ اسلام آبادہائیکورٹ سےرجوع کریں اورجوعدالت حکم دےگی وہ آپ کومانناہوگا۔ عمران خان کل اسلام آبادہائیکورٹ میں پیش ہونےتک حکومت کی سکیورٹی میں پولیس گیسٹ ہاوس میں رہیں گے۔ اس موقع پرچیف جسٹس نےریمارکس دئیےکہ ہمیں آپ کی سکیورٹی عزیزہے۔ واضح رہےکہ سپریم کورٹ نےعمران خان کی نیب …
مزید پڑھیں »القادرٹرسٹ کیس: عمران خان سےتفتیش کاباقاعدہ آغاز
ویب ڈیسک ۔۔ نیب نےالقادرٹرسٹ کرپشن کیس میں تفتیش کاباضابطہ آغازکرتےہوئےعمران خان کوایک سوالنامہ بھرنےکیلئےدیاہے۔ احتساب بیورو کی تفتیشی ٹیم نے عمران خان کو جوسوالنامہ دیاہےاس میں پوچھاگیاہےکہ برطانوی کرائم ایجنسی سے ہونے والی خط و کتابت کیوں خفیہ رکھی؟ایسٹ ریکوری یونٹ کی سمری کوکیوں چھپایاگیا۔ نیب نے القادر ٹرسٹ کے تمام مالی معاملات کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں۔ قومی احتساب بیورو نے سوال کیا کہ القادر یونیورسٹی کیلئے زمین کن شرائط پر حاصل کی گئی؟، کابینہ ارکان کےاعتراضات کےباوجوددستاویزات کوکیوں خفیہ رکھاگیا؟ گرفتاری کےبعدعمران خان پہلابیان احتساب عدالت کاتحریری حکم نامہ جاری ادھرالقادر ٹرسٹ کرپشن کیس میں احتساب …
مزید پڑھیں »شرپسندعناصرنتائج کےخودذمہ دارہونگے،ترجمان پاک فوج
مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کےبعدریاست پاکستان کی حساس املاک پرشرپسندوں کےحملوں کےخلاف پاک فوج کی جانب سےسخت ردعمل سامنےآیاہے۔ ترجمان پاک فوج کےمطابق چیئرمین تحریک انصاف کوعدالت سے قانون کے مطابق حراست میں لیا گیا تاہم گرفتاری کے فوراً بعد منظم طریقے سے آرمی املاک اور تنصیبات پرحملے کرائے گئے۔ آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی کی املاک اور تنصیبات پر منظم طریقے سے حملے کرائے گئے اور فوج مخالف نعرے بازی کروائی گئی۔ ترجمان پاک فوج نےکہاایک طرف تو یہ شر پسند عناصر عوامی جذبات کو اپنے محدود اور خود غرض مقاصد کی …
مزید پڑھیں »القادرٹرسٹ کیس: عمران خان کا8روزہ جسمانی ریمانڈ
مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان 8روزہ جسمانی ریمانڈپرنیب کےحوالے۔ احتساب عدالت اسلام آبادکےجج محمدبشیرنےالقادرٹرسٹ کیس کی سماعت میں فریقین کےدلائل سننےکےبعدجسمانی ریمانڈپرمحفوظ فیصلہ سنایا۔ القادرٹرسٹ کیس کی سماعت سکیورٹی وجوہات کی بناپرمعمول سےہٹ کرنیوگیسٹ ہاوس پولیس لائنزمیں ہوئی،جہاں سکیورٹی کےکڑےانتظامات کئےگئےتھے۔ سکیورٹی وجوہات کی بناپرہی عمران خان کونیب راولپنڈی کی عمارت میں رکھنےکی بجائےپولیس لائنزمیں رکھاگیا۔ عدالت میں عمران خان کی وکالت کیلئےان کےوکلاعلی بخاری، خواجہ حارث اوربیرسٹرگوہرپیش ہوئے۔ سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر نے مؤقف اختیار کیا کہ نیب کو مزید تفتیش کیلئےعمران خان کا 14 روز کا جسمانی ریمانڈدرکارہے۔ دوران سماعت وکلاکےدلائل عمران خان …
مزید پڑھیں »پنجاب،کےپی،اسلام آباد میں فوج طلب ۔۔
مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ پنجاب، اسلام آباداورخیبرپختونخوامیں حکومت کی جانب سےپاک فوج کوطلب کرلیاگیا۔ وزارت داخلہ کی سفارش پر آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت فوج کی تعیناتی کی منظوری دی گئی ہے۔ پاک فوج کی 10کمپنیوں کی خدمات پنجاب حکومت کےحوالےکردی گئی ہیں۔ پاک فوج کےدستوں کوامن وامان کےقیام کیلئےصوبےکےبڑےشہروں میں تعینات کیاجائےگا۔ پاک فوج کےدستےضلعی انتظامیہ کےساتھ ملکرامن وامان کےقیام کیلئےکام کریںگے۔ میڈیاکےمطابق فوجی دستےلاہور،راولپنڈی،فیصل آباداوردیگرشہروں میں تعینات کئےجائیں گے۔ ذرائع کے مطابق فیصل آباد میں رینجرز کی تعیناتی کی منظوری بھی دے دی گئی ہے، فیصل آبادمیں اہم شخصیات کے گھروں پر رینجرز تعیناتی کی منظوری دی گئی …
مزید پڑھیں »گرفتاری کےبعدعمران خان پہلابیان
مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ گرفتاری کےبعدچیئرمین تحریک انصاف عمران خان کاپہلابیان سامنےآگیا۔ احتساب عدالت اسلام آبادمیں پیشی کےموقع پرعمران خان نےاپنےخواجہ حارث اورعلی بخاری ایڈووکیٹ سمیت اپنےدیگروکلاسےتفصیلی بات چیت کی اورانہیں بتایاکہ کس طرح انہیں گرفتارکیاگیا۔ اس موقع پرعمران خان نےاپنےوکلاکویہ بھی بتایاکہ جس وقت انہیں اسلام آبادہائیکورٹ سےگرفتارکیاگیااس وقت انہیں مانگنےکےباوجودگرفتاری کاوارنٹ نہیں دکھایاگیا۔ عمران خان کامزیدکہناتھاکہ مجھے گرفتاری کے وقت نہیں، نیب منتقلی کے دوران وارنٹ دیئے گئے۔ واضح رہےکہ نیب نےگزشتہ روزالقادرٹرسٹ کیس میں عمران خان کوگرفتارکیااورآج جسمانی ریمانڈکیلئےانہیں اسلام آبادکی احتساب عدالت میں پیش کیاگیا۔
مزید پڑھیں »عمران خان القادرٹرسٹ کیس میں گرفتار
ویب ڈیسک ۔۔ نیب راولپنڈی نےچیئرمین تحریک انصاف عمران خان کوالقادرٹرسٹ کیس میں گرفتارکرلیا۔ عمران خان عسکری اداروں کےخلاف بیان بازی سمیت مختلف کیسوں میں ضمانت حاصل کرنےاسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوئے جہاں سے انہیں نیب راول پنڈی نےرینجرزاہلکاروں کی مددسے حراست میں لے لیا۔ قومی میڈیاکےذریعےسامنےآنےوالی خبروں کےمطابق نیب راولپنڈی کےآفس میں عمران خان کواسی کمرےمیں رکھاگیاہےجہاں تحریک انصاف کےدورحکومت میں سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کورکھاگیاتھا۔ جیونیوزکی خبرکےمطابق یہ کمرہ ایک ہفتہ پہلےسےہی عمران خان کیلئےتیارکرلیاگیاتھا۔ عمران خان کاطبی معائنہ مکمل میڈیاکےمطابق نیب کی حراست میں عمران خان کاطبی معائنہ مکمل کرلیاگیاہے، پمزاورپولی کلینک اسپتال کی مشترکہ …
مزید پڑھیں »پاکستان میں پٹرول100روپےلٹرسستا۔۔
ویب ڈیسک ۔۔ مہنگائی کےمارےپاکستانیوں کیلئےطویل عرصےبعدایک اچھی خبرآئی ہے۔ جی ہاں ، سیکرٹری اطلاعات پاکستان پٹرولیم خواجہ آصف کےایک بیان کےمطابق روس سےتیل ملنےکےبعدملک میں پٹرول کی قیمت میں 100روپےفی لٹرتک کمی کاامکان ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےخواجہ آصف محمودکاکہناتھابین الاقوامی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی پٹرول سستا ہونا چاہیے تھا۔ روس کے ساتھ معاہدے کے مطابق پاکستان کو تیل مارکیٹ کی قیمت کے مقابلے میں رعایتی نرخ پرملے گا۔ چھوٹی گاڑیوں کیلئےحکومت کی سستاپٹرول سکیم انہوں نےبتایاکہ روس کا تیل مئی کے تیسرے ہفتے میں پاکستان پہنچ جائے گا۔ پہلی …
مزید پڑھیں »