ویب ڈیسک ۔۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیرنےشرپسندعناصرکووارننگ دیتےہوئےواضح کیاہےکہ آئین پاکستان افواج پاکستان پرملک کی اندرونی اوربیرونی سکیورٹی کی ذمہ داری عائدکرتاہےاورجوبھی پاکستان کی سکیورٹی میں رکاوٹ بنےگااورہمیں ہمارےفرض کی ادائیگی سےروکےگا،اسےنتائج بھگتناہوں گے۔ نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کےاجلاس سےخطاب کرتےہوئےآرمی چیف نےکہادہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہر پاکستانی سپاہی ہے،کوئی یونیفارم میں ہے اور کوئی یونیفارم کے بغیر۔ ہم سب کو مل کردہشت گردی کےناسورسےلڑناہے۔ سپہ سالارنےکہاکہ پاکستان آرمی اورقانون نافذ کرنےوالےادارےگورننس میں موجود خامیوں کوروزانہ اپنے شہیدوں کی قربانی دےکرپوراکررہےہیں۔
مزید پڑھیں »پاکستان
بشریٰ بی بی کی آڈیوکال لیک،احتجاج کیلئےاہم ہدایات
ویب ڈیسک ۔۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کےبارےمیں کچھ عرصہ پہلےتک کہاجاتاتھاکہ وہ ایک غیرسیاسی خاتون ہیں،انہیں محض خان کی اہلیہ ہونےکی سزادی جارہی ہیں ۔ یہ بات درست بھی معلوم ہوتی تھی لیکن آج سامنےآنےوالی ایک آڈیوکال سےپتاچلتاہےکہ اب بشریٰ بی بی پس پردہ ہی سہی،کھل کرسیاست میں آگئی ہیں۔ پشاورمیں منعقدہ 24نومبرکےاحتجاج کی تیاریوں سےمتعلق ایک اجلاس سےخطاب کی بشریٰ بی بی کی ایک آڈیومنظرعام پرآئی ہےجس سےپتاچلتاہےکہ وہ اب سیاست میں پوری طرح سےحصہ لےرہی ہیں ۔ پارٹی عہدیداروں اور رہنماؤں سے خطاب میں بشریٰ بی بی نےاحتجاج سےپہلےممکنہ گرفتاریوں …
مزید پڑھیں »بلوچستان میں فوجی آپریشن کافیصلہ
مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت نیشنل ایکشن پلان پراپیکس کمیٹی کابلوچستان میں دہشت گردتنظیموں کےخلاف فوجی آپریشن شروع کرنےکافیصلہ ۔ اس کےعلاوہ اجلاس میں نیکٹاکوفعال کرنےکی منظوری بھی دی گئی۔ اعلامیہ کے مطابق ۔۔۔ نیکٹا کو دوبارہ فعال کرنے، قومی اور صوبائی انٹیلی جنس فیوژن اور خطرات کی تشخیص کے مراکز کے قیام پر اتفاق ۔ صوبائی اپیکس کمیٹیوں کی زیر نگرانی ضلعی رابطہ کمیٹیوں کے قیام کا فیصلہ ۔۔۔ انسداد دہشت گردی مہم کی کامیابی کیلئے مکمل قومی ہم آہنگی ناگزیر قرار ۔ اجلاس سےخطاب کرتےہوئےوزیراعظم نےکہادعاہےیہ ملکی تاریخ کاآخری آئی ایم ایف پروگرام ہو۔ کہاآئی ایم …
مزید پڑھیں »پاکستانیوں پریواےای ویزاکیوں بین ہوا؟ وجوہات سامنےآگئیں
ویب ڈیسک ۔۔ متحدہ عرب امارات نےپاکستانیوں پرعائدویزاکی پابندی اٹھالی ہے،اب امارات جانےوالےویزاکیلئےاپلائی کرسکتےہیں ۔ لیکن خبروں کےمطابق ویزاکھلنےکےباوجودپاکستانیوں کوویزاکےحصول کیلئےکڑی مشکلات کاسامناکرناپڑرہاہے۔ ایساکیوں ہے؟ اس حوالےسےکچھ حقائق سامنےآئےہیں ۔۔ ایک خبرکےمطابق یو اے ای میں پاکستان کے سفیر اور مقامی حکام کے درمیان ہونےوالی ملاقات میں یو اے ای حکام نے پاکستانیوں کےخلاف شکایات کے انبار لگا دیئے۔ ذرائع کےمطابق اماراتی حکام کاکہناتھاکہ پاکستانی شہری سیاست اوراحتجاج میں ملوث ہیں۔ سوشل میڈیا پراماراتی حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہیں۔ یواےای میں سوشل میڈیاکاغلط استعمال کرتےہیں۔ اماراتی حکام نےکہایو اے آئی میں نوکریوں کے خواہشمند بعض پاکستانی امیدواروں کی …
مزید پڑھیں »آئینی بینچ: 50فیصدووٹ لینےوالےامیدوارکوکامیاب قراردینےکی درخواست جرمانےکےساتھ خارج
ویب ڈیسک ۔۔ سپریم کورٹ نےالیکشن میں کامیابی کیلئے50 فیصد ووٹ لینےوالوں کوکامیاب قراردینےکی درخواست جرمانے کے ساتھ خارج کردی۔ جسٹس امین الدین کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نےدرخواست پر سماعت کی۔ جسٹس محمد علی مظہر نے سوال کیا کہ کس آئینی شق کے تحت امیدوار کو الیکشن میں 50 فیصد ووٹ لازمی قرار دیا جائے؟جسٹس عائشہ ملک نےاستفسارکیاکہ پہلے بتایا جائے درخواست گزار کا کون سا بنیادی حق متاثر ہوا ہے، آئین کی کن شقوں کی خلاف ورزی ہو رہی ہے۔ جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ اگر نیا قانون بنوانا ہے تو سپریم کورٹ …
مزید پڑھیں »عوام تکلیف میں ہیں اورپی ٹی آئی کواحتجاجوں سےفرصت نہیں: مولانا
ویب ڈیسک ۔۔ جےیوآئی ف کےسربراہ مولانافضل الرحمان کی خیبرپختونخواحکومت پرتنقید ۔ کہاعوام کرب سےگزررہےہیں اورصوبائی حکومت کی ساری توجہ سیاست پرہے۔ حکومت نےاپنی توجہ قیام امن کی بجائےاحتجاج پررکھی ہوئی ہےجوکہ غلط ہے۔ پشاورمیں اےاین پی رہنماالیاس بلورکےانتقال پرتعزیت کےبعدمیڈیاسےبات کرتےہوئےفضل الرحمان نےکہا26ویں ترمیم کےبعددھڑادھڑقانون سازی کی جارہی ہے۔ کسی کوبھی نوےروزتک حراست میں رکھاجاسکتاہےجوبنیادی انسانی حقوق کےخلاف ہے۔ اپنےہی ملک میں لوگوں کومشکوک بنادیاگیاہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 26 ویں آئینی ترامیم میں آئین کی روح کے خلاف بل پاس ہو رہے ہیں۔
مزید پڑھیں »عمران خان کی کارکنان کےنام ہدایات جاری
ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان تحریک انصاف نے24 نومبر کےاحتجاج کےلئےعمران خان کی جانب سےکارکنوں کیلئےہدایات جاری کردیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے سوشل میڈیا کی جانب سے جاری ہونے والی عمران خان کی ہدایات کے مطابق 24نومبر فیصلےکادن ہے،اس دن یہ فیصلہ ہوگاکہ کون پی ٹی آئی میں رہےگااورکون نہیں؟ سوشل میڈیا پر جاری بیان کے مطابق 24 نومبر کو قافلے لے کرمرکزی شاہراہوں پرنکل کراس کی فون پر تفصیلی ویڈیوز بنائیں، جس میں صرف گاڑیاں نہیں بلکہ عوام اپنے ہمراہ جو لائیں اُس کو بھی ریکارڈ کیاجائے۔
مزید پڑھیں »وی پی این کااستعمال کیوں حرام ہے؟
ویب ڈیسک ۔۔ اسلامی نظریاتی کونسل کےچیئرمین علامہ ڈاکٹرراغب نعیمی نےوی پی این کااستعمال غیرشرعی قراردینےکےاپنےگزشتہ روزکےبیان کی آج وضاحت کی ہے ۔ ڈان نیوزکےپروگرام دوسرارخ میں اپنےموقف کوواضح کرتےہوئےانہوں نےکہاکہ پاکستان میں وی پی این کازیادہ تراستعمال ممنوعہ موادیاپھرفحش ویب سائٹس تک رسائی کیلئےاستعمال کیاجاتاہے۔ غیررجسٹرڈوی پی این کےاستعمال سےآپ کوٹریس بھی نہیں کیاجاسکتا ۔ پاکستان میں ان دنوں چونکہ سماجی رابطےکی ویب سائٹ ایکس بندہے،اس لئےوی پی این کااستعمال ایکس تک رسائی کیلئےبھی کیاجاتاہے ۔ ڈاکٹرراغب نعیمی نےمزیدکہاکہ وی پی این کااستعمال کسی مثبت مقصدکیلئےکم کم ہی کیاجاتاہے ۔ زیادہ تراسےایسےکاموں کیلئےاستعمال کیاجاتاہےجنہیں ہم دوسروں سےچھپاناچاہتےہیں ۔ انہوں …
مزید پڑھیں »پاکستان نےآئی ایم ایف کوحیران کردیا: وزیرخزانہ
ویب ڈیسک ۔۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کےدعوےکےمطابق عالمی مالیاتی فنڈحیران ہےکہ محض 14ماہ کےقلیل عرصےمیں پاکستان کی معیشت کیسےسنبھل گئی؟ اسلام آبادمیں نیوزکانفرنس کرتےہوئےوزیرخزانہ نےکہاحکومت کی معاشی اصلاحات کی بدولت پاکستان کےحالات بہتری کی جانب گامزن ہیں اوراس وقت کےزرمبادلہ ذخائراگلےڈھائی ماہ کیلئےکافی ہیں ۔ آئی ایم ایف پروگرام پرعملدرآمدپرتعاون کرنےپرتمام وزرائےاعلیٰ کےمشکورہیں ۔ محمداورنگزیب کاکہناتھاموجودہ معاشی پروگرام آئی ایم ایف کانہیں پاکستان کااپناہے،عالمی مالیاتی ادارہ صرف ہماری مددکررہاہے۔ حکومتی اقدامات سے معیشت کی حالت بہترہورہی ہے،مقررہ اہداف حاصل کریں گے۔تمام شعبوں میں اصلاحات جاری رہیں گی،ملکی مفاد کے خلاف کوئی کام نہیں کریں گے۔ انہوں نےکہاوزیراعظم کی …
مزید پڑھیں »شاہ محمودکاصبرجواب دےگیا
ویب ڈیسک ۔۔ ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان تحریک انصاف کےسینئررہنما شاہ محمود قریشی کےجیلوں سےباہرموجودپارٹی قیادت سےگلےشکوے ۔ کہاکبھی وقت ہوتوہم سےبھی آکرمل لیں،شایدکوئی بہترمشورہ دےسکیں ۔ اےٹی سی راولپنڈی میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا بیرسٹر گوہر، شیخ وقاص اکرم، سلمان اکرم راجہ اور عمر ایوب سے گزارش ہے ہم ڈیڑھ سال سے جیلوں میں ہیں۔ لیڈر شپ کے پاس وقت اور مہلت ہے تو کسی دن ہمارے پاس بھی تشریف لائیں۔ باہر بیٹھی لیڈر شپ ہمارے پاس آتی ہے ہوسکتا ہے انہیں کوئی بہتر مشورہ دے سکیں۔ شاہ محمودنےکہاسیاسی جماعتوں کو انگیج کریں، آئین کی …
مزید پڑھیں »