Home / حکومت اورپی ٹی آئی میں بریک تھروکاامکان

حکومت اورپی ٹی آئی میں بریک تھروکاامکان

breakthrough between govt and pti

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور حکومت کے درمیان بات چیت میں اہم پیش رفت کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے وفد، جس کی قیادت بیرسٹر گوہر کر رہے تھے، نے بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران بانی پی ٹی آئی نے حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق کر لیا ہے۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے ملاقات کے دوران بیرسٹر گوہر کو ایک ویڈیو پیغام ریکارڈ کروایا ہے۔

یہ ویڈیو پیغام بشریٰ بی بی، علی امین گنڈاپور اور پارٹی کارکنوں کے لیے تیار کیا گیا ہے، جسے آئندہ حکمت عملی کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی چیک کریں

Justice Mansoor Ali Shah resigns

جسٹس منصورنےکیوں کہاہم بھاگنےوالےنہیں؟

سپریم کورٹ کے سینئر جسٹس منصور علی شاہ نے مستعفیٰ ہونے کی خبروں کی تردید …