ویب ڈیسک ۔۔ دارالحکومت اسلام آباد میں کل 24نومبرکوانٹرنیٹ سروس بند رہے گی۔
ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق انٹرنیٹ سروس ہفتےکی رات بارہ بجے کے بعدبند کر دی جائے گی۔ موبائل فون نیٹ ورک کھلے رہیں گے۔ ملک کےدوسرےبڑے شہروں میں بھی انٹرنیٹ سروس بند ہوگی۔
تحریک انصاف کی جانب سے 24 نومبر کو احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے بھی ہر صورت اسلام آباد پہنچنے کا اعلان کیا ہے۔