Home / بشریٰ بی بی کا 24 نومبر کے احتجاج میں شریک نہ ہونے کا اعلان

بشریٰ بی بی کا 24 نومبر کے احتجاج میں شریک نہ ہونے کا اعلان

Bushra bibi unwell

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے 24 نومبر کے احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ بشریٰ بی بی کی ترجمان مشعال یوسفزئی نے اس بات کی تصدیق کی کہ وہ خرابی طبیعت کے باعث احتجاج میں شریک نہیں ہوں گی۔

ذرائع کے مطابق، بشریٰ بی بی یکم نومبر سے سیاسی سرگرمیوں میں فعال رہی ہیں اور 24 نومبر کی احتجاجی تیاریوں کے سلسلے میں پارٹی رہنماؤں کے ساتھ پشاور میں ملاقاتیں بھی کرتی رہی تھیں۔ تاہم، ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے بشریٰ بی بی کو سیاسی سرگرمیوں سے دور رہنے کا پیغام بھجوایاہے۔

یاد رہےعمران خان نے 24 نومبر کو احتجاج کی فائنل کال دی تھی اور اس دوران بشریٰ بی بی بھی پشاور میں متحرک رہی تھیں۔

یہ بھی چیک کریں

Justice Mansoor Ali Shah resigns

جسٹس منصورنےکیوں کہاہم بھاگنےوالےنہیں؟

سپریم کورٹ کے سینئر جسٹس منصور علی شاہ نے مستعفیٰ ہونے کی خبروں کی تردید …