پاکستان

پنڈی،اسلام آباد،لاہورمیں پٹرول کی قلت کاخدشہ

Petroleum shortage in Rawalpindi, Islamabad, Lahore

ویب ڈیسک — اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خطرہ پیدا ہو گیا۔ وزارت پیٹرولیم نے اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے چیف سیکرٹری پنجاب کو مراسلہ ارسال کیا ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اٹک آئل ریفائنری کو خام تیل کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔ مزید یہ بتایا گیا ہے کہ ریفائنری کو خام تیل کی فراہمی اوروہاں سے پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی معطل ہو چکی ہے، اور اگر یہ مسئلہ جلد حل نہ ہوا تو پیٹرول کی شدید …

مزید پڑھیں »

فوج طلب ، شرپسندوں کودیکھتےہی گولی مارنےکاحکم

Army deployed in Islamabad

ویب ڈیسک ۔۔ تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران ممکنہ انتشار سے نمٹنے کے لیے وفاقی دارالحکومت میں فوج طلب کر لی گئی ہے۔ وزارت داخلہ کےنوٹیفکیشن کےمطابق آرٹیکل 245 کے تحت پاک فوج کو طلب کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ قانون شکن عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ فوج کو امن و امان برقرار رکھنے کے لیے کسی بھی علاقے میں کرفیو نافذ کرنے کے اختیارات بھی دیے گئے ہیں، جبکہ شاہراہ دستور پر پارلیمنٹ ہاؤس اور دیگر اہم عمارتوں کی حفاظت کے لیے فوجی دستے تعینات ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے …

مزید پڑھیں »

پی ٹی آئی کرفیولگانےیافوج طلب کرنےپرمجبورنہ کرے: محسن نقوی

Interior minister mohsin naqvi warns PTI

ویب ڈیسک ۔۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نےکہاہےاگر حالات قابو سےباہرہوئےتوحکومت سخت اقدامات پر مجبور ہو سکتی ہے، جن میں اسلام آباد میں فوج کی طلبی یا کرفیوکانفاذشامل ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہاتحریک انصاف کو سنگجانی میں جلسہ کرنے کی پیشکش کی گئی ہےاور میری اطلاع کے مطابق اڈیالہ جیل سے اس کی منظوری بھی دی جا چکی ہے۔ تاہم، ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے اندر شاید کوئی ایسا فرد ہے جو بانی سے بھی زیادہ اختیار رکھتا ہے اور وہ فیصلہ نہیں مان رہا۔ سیکیورٹی اہلکاروں پر …

مزید پڑھیں »

حکومت اورپی ٹی آئی میں بریک تھروکاامکان

breakthrough between govt and pti

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور حکومت کے درمیان بات چیت میں اہم پیش رفت کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے وفد، جس کی قیادت بیرسٹر گوہر کر رہے تھے، نے بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران بانی پی ٹی آئی نے حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق کر لیا ہے۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے ملاقات کے دوران بیرسٹر گوہر کو ایک ویڈیو پیغام ریکارڈ کروایا ہے۔ یہ ویڈیو پیغام بشریٰ بی بی، علی امین …

مزید پڑھیں »

احتجاج معیشت کیلئےزہرقاتل ہیں: وزیرخزانہ

economy suffers due to protests

ویب ڈیسک ۔۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کہتےہیں اپوزیشن کے احتجاج اور لاک ڈاؤن کی کال ملک کی معیشت پر گہرے اثرات ڈال رہی ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ ان احتجاجوں کی وجہ سے مختلف شعبوں میں روزانہ اربوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے، جس میں ٹیکس وصولیوں میں کمی، برآمدات پر منفی اثرات، اور امن و امان برقرار رکھنے کے اضافی اخراجات شامل ہیں۔ اہم نکاتروزانہ کا مجموعی نقصان احتجاج کے باعث معیشت کو 190 ارب روپے روزانہ کا نقصان ہو رہا ہے۔جی ڈی پی کو روزانہ 144 ارب روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑ رہا …

مزید پڑھیں »

پی ٹی آئی کی پنجاب پولیس کیخلاف شرانگیزمہم

PTI vicious campaign against punjab police

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں کے بہادر پولیس آفیسرز کی تصاویر کو دہشت گردوں کے طور پر پیش کرنے کا معاملہ شدید بحث کا موضوع بن چکا ہے۔ اس عمل کے ذریعے انتشاری ٹولے نے نہ صرف پولیس آفیسرز کو خطرے میں ڈالا بلکہ ان کی فیملیز کے لیے بھی یہ عمل بہت تشویش ہے۔ پی ٹی آئی کی جانب سےاس سنگین حرکت کےبعدریاستی اداروں کی خاموشی اوراس کےخلاف کوئی واضح کارروائی نہ ہونے پرسوالات اٹھائےجارہے ہیں۔ تحریک انصاف کی اس کارروائی کو بعض حلقے انتہاپسند اور دہشت …

مزید پڑھیں »

محسن نقوی کااصرار۔بیرسٹرگوہرکاانکار

ویب ڈیسک ۔۔ وزیر داخلہ محسن نقوی اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چئیرمین بیرسٹر گوہر علی خان کے درمیان ہونے والے رابطے کے بعدخیبرپختونخواہاؤس میں پارٹی رہنماؤں کا ایک اہم اجلاس طلب کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق، وزیر داخلہ کی جانب سے دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہونے سے قبل، پی ٹی آئی کے اہم رہنماؤں، سابق صدر عارف علوی اور علی امین گنڈا پور نے پی ٹی آئی کی رہنما علیمہ خان سے رابطہ کرنے کی کوشش کی، تاہم علیمہ خان نے ان دونوں رہنماؤں کے فون کالز کا جواب نہیں دیا۔ بیرسٹر گوہر علی خان …

مزید پڑھیں »

بشریٰ بی بی کا 24 نومبر کے احتجاج میں شریک نہ ہونے کا اعلان

Bushra bibi unwell

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے 24 نومبر کے احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ بشریٰ بی بی کی ترجمان مشعال یوسفزئی نے اس بات کی تصدیق کی کہ وہ خرابی طبیعت کے باعث احتجاج میں شریک نہیں ہوں گی۔ ذرائع کے مطابق، بشریٰ بی بی یکم نومبر سے سیاسی سرگرمیوں میں فعال رہی ہیں اور 24 نومبر کی احتجاجی تیاریوں کے سلسلے میں پارٹی رہنماؤں کے ساتھ پشاور میں ملاقاتیں بھی کرتی رہی تھیں۔ تاہم، ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے …

مزید پڑھیں »

اسلام آباد میں 24نومبرکوانٹرنیٹ سروس بند رہے گی

Internet shut in Islamabad

ویب ڈیسک ۔۔ دارالحکومت اسلام آباد میں کل 24نومبرکوانٹرنیٹ سروس بند رہے گی۔ ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق انٹرنیٹ سروس ہفتےکی رات بارہ بجے کے بعدبند کر دی جائے گی۔ موبائل فون نیٹ ورک کھلے رہیں گے۔ ملک کےدوسرےبڑے شہروں میں بھی انٹرنیٹ سروس بند ہوگی۔ تحریک انصاف کی جانب سے 24 نومبر کو احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے بھی ہر صورت اسلام آباد پہنچنے کا اعلان کیا ہے۔

مزید پڑھیں »

وزیرداخلہ کی پی ٹی آئی کوکھلی وارننگ

Interior minister mohsin naqvi warns PTI

ویب ڈیسک ۔۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نےواضح کیاہےکہ عدالتی حکم کے مطابق کسی بھی قسم کےجلسے، جلوس یا دھرنےکی اجازت نہیں دی جائے گی،حکومت عدالتی حکم پرسو فیصد عمل کرائے گی۔اگرکسی قسم کاجانی نقصان ہواتوذمہ دارپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ہوگی۔ محسن نقوی نے کہا کہ پی ٹی آئی سے مذاکرات کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کے حوالے سے وزیراعظم سےملاقات ہوگی اور ان کی ہدایات کے مطابق عمل کیا جائے گا،لیکن اگر پی ٹی آئی نے دھرنے دینے کی کوشش کی تو صورتحال مشکل ہو جائے گی۔ اڈیالہ سے پیغام ملنے کے حوالے سے سوال پر وزیر داخلہ …

مزید پڑھیں »