ویب ڈیسک ۔۔ حکومت نے سائبر کرائم ترمیمی بل کا ابتدائی مسودہ تیار کر لیا،جس کے تحت فیک نیوز پھیلانے والوں کو 5 سال قید یا 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا دی جائے گی۔ خبروں کےمطابق ،اس بل کے ذریعے ڈیجیٹل رائٹس پروٹیکشن اتھارٹی قائم کرنے کا منصوبہ ہے، جسے سوشل میڈیا پر مواد بلاک کرنے یا ہٹانے کا اختیار حاصل ہوگا۔ اتھارٹی قانون نافذ کرنے والے اداروں یا دیگر افراد کے خلاف مواد ہٹانے کے احکامات بھی جاری کر سکے گی، اور دہشت گردی یا خبر دینے والے مواد کو بھی ہٹا سکے گی۔ اتھارٹی کو ریاست یا …
مزید پڑھیں »پاکستان
اسلام آبادآنےکافی الحال ارادہ نہیں: عمرایوب
ویب ڈیسک ۔۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب نے واضح کیا ہے کہ فی الحال پارٹی کا دوبارہ اسلام آباد میں احتجاج یا دھرنا دینے کا کوئی ارادہ نہیں۔ انہوں نے کہاتحریک انصاف کے بانی عمران خان کے علاوہ کوئی دوسرا رہنما احتجاج کی کال نہیں دے سکتا۔ جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے حکومت پر غیر سنجیدگی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات اسی وقت ممکن ہیں جب حکومت سنجیدہ ہو۔ انہوں نے علی امین کے ساتھ اپنی موجودگی …
مزید پڑھیں »پی ٹی آئی مارچ میں ‘بم فیکٹری’کی موجودگی کاانکشاف
ویب ڈیسک ۔۔ ڈی پی اواٹک ڈاکٹر غیاث گل نے24 نومبر کے مظاہروں کو غیرمعمولی قراردیتےہوئےانکشاف کیا کہ مظاہرین میں 100 تربیت یافتہ شرپسند شامل تھے۔ پریس کانفرنس کے دوران ڈاکٹر غیاث گل نے بتایا کہ ان مظاہرین نے پولیس پر کیمیکل بم اور برازیلی ساختہ آنسو گیس شیل استعمال کیے، جو پاکستانی شیلز سے چار گنا زیادہ طاقتور تھے۔ ان کےمطابق یہ شیل پاکستان میں دستیاب بھی نہیں۔ ڈی پی اوکےمطابق مظاہرین بلٹ پروف جیکٹس اور وائرلیس سیٹوں سے لیس تھے اور انہوں نے پولیس کی کمیونیکیشن کو بھی بلاک کر دیا تھا، جس سے ان کی منظم حکمت …
مزید پڑھیں »وزیراعظم کی کیپٹن ذوہیب شہیدکی نمازجنازہ میں شرکت
ویب ڈیسک ۔۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بنوں میں فتنۂ خوارج کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہونے والے پاک فوج کے کیپٹن محمد زوہیب الدین کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔ نماز جنازہ اور تدفینکیپٹن محمد زوہیب الدین 29 اور 30 نومبرکوضلع خیبرمیں خارجی دہشت گردوں سےلڑتےہوئےشہیدہوگئے۔ ان کی نمازجنازہ پشاور اور بنوں گیریژن میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل عمر احمد بخاری، کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا، اعلیٰ عسکری و سول حکام، اور بڑی تعداد میں جوانوں اور عوام …
مزید پڑھیں »حکومت کاپیکاقانون کومزیدسخت کرنےکافیصلہ
ویب ڈیسک ۔۔ وفاقی حکومت نے سوشل میڈیا پر جھوٹی اور من گھڑت خبروں کی روک تھام کے لیے پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (پیکا) 2016 میں مزید ترمیم کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اس حوالے سے ابتدائی مسودہ تیار کرلیا گیا ہے جو سوشل میڈیا پر غلط معلومات کے پھیلاؤ کو روکنے اور ڈیجیٹل حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کئی اہم نکات پر مشتمل ہے۔ فیک نیوز کے لیے سخت سزائیںڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق، مجوزہ ترمیم کے تحت کسی بھی فرد یا ملکی ادارے کے خلاف جھوٹی خبر پھیلانے والے کو تین سال قید اور …
مزید پڑھیں »ریاست مخالف پراپیگنڈہ کرنےوالوں کےگردگھیراتنگ
ویب ڈیسک ۔۔ اسلام آباد میں حالیہ احتجاج کے بعد ریاست کے خلاف مذموم پروپیگنڈا کرنے والوں کےگردگھیراتنگ ۔ ایسےافراد کی نشاندہی کے لیے وزیرِاعظم کی ہدایت پر ایک مشترکہ ٹاسک فورس تشکیل دی گئی ہے۔ حالیہ دہشت گردی اور تخریبی کارروائیوں کے بعدریاست پاکستان خصوصاً سیکیورٹی فورسز کو بدنام کرنےکی منظم مہم کا انکشاف ہوا ہے، جس میں ملکی اور غیر ملکی میڈیا پلیٹ فارمز کا استعمال کرتے ہوئے بے بنیاد اور اشتعال انگیز خبریں پھیلائی جا رہی ہیں۔ اس مہم کا مقصد ملک میں امن و امان کو خراب کرنا، صوبائیت،نسلی تقسیم کو ہوا دینا، اور سیاسی مقاصد …
مزید پڑھیں »پی ٹی آئی جیسی غیرذمہ دارحکومت نہیں دیکھی : بلاول
ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی استحکام کی اشد ضرورت ہے، چاہے اس کے لیے حکومت اور اپوزیشن کو بات چیت کرنا ہو یا پھر کسی سخت اقدام کی ضرورت ہو۔ انہوں نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے نئے نیشنل ایکشن پلان کی ضرورت پر زور دیا۔ پیپلزپارٹی کے 57ویں یوم تاسیس پر خطاب پیپلزپارٹی کے 57ویں یوم تاسیس کے حوالے سے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ وہ اس موقع پر پاکستان کے 150 علاقوں سے خطاب کر رہے ہیں، جس سے یہ …
مزید پڑھیں »مشال یوسفزئی کی کابینہ سےچھٹی ہوگئی
ویب ڈیسک ۔۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپورنے مشال یوسفزئی کو ایک بار پھر کابینہ سے برطرف کرتے ہوئےمعاون خصوصی کےعہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ ڈان نیوز کے مطابق، علی امین گنڈاپور نے مشال یوسفزئی کو برطرف کرنے کے لیے سمری چیف سیکریٹری کو ارسال کی تھی، جس کے بعد وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ نے مشال یوسفزئی کو عہدے سے ہٹانے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا۔ یاد رہے مشال یوسفزئی وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی ہونے کے ساتھ ساتھ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ترجمان بھی ہیں۔ وہ اسلام آباد مارچ کے دوران بھی …
مزید پڑھیں »پی آئی اےپریورپ کےبنددروازےکھل گئے
ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان کی قومی ایئرلائن پی آئی اےکیلئےتاریخی دن ۔ یورپی کمیشن اوریورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی (ایاسا) نے قومی ایئر لائن کی یورپ کے لیے پروازوں پر عائد پابندی ختم کر دی۔ وزیردفاع خواجہ آصف نے اسے ایک تاریخی دن قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی وزارت ہوا بازی کی محنت اور مکمل توجہ کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پابندی کا خاتمہ بین الاقوامی شہری ہوا بازی تنظیم کے معیارات کے مطابق حفاظتی نگرانی یقینی بنانے کی وجہ سے ممکن ہوا۔ وزیر دفاع نے سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کی خدمات کو …
مزید پڑھیں »ہمت ہےتوگورنرراج لگاکردکھاو: گنڈاپور
ویب ڈیسک ۔۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپورخیبرپختونخوااسمبلی سےخطاب کرتےہوئےخوب گرجےبرسے۔ وفاقی حکومت کو سخت لہجے میں چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے گورنر راج لگانا ہے تو لگا دیں، لیکن اس کے بعد تمہارےلئےہمارے صوبے میں رہنا مشکل ہو جائے گا۔ انہوں نےدھمکی آمیزلہجےمیں کہافسطائیت کا سلسلہ جاری رہا تو ہم بھی گولی کا جواب گولی سے دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وقت آنے پر ثابت کریں گےمیدان میں کون ٹھہرتا ہے اور کون بھاگتا ہے۔ علی امین گنڈاپور نے آئین کی پاسداری کو اپنی جدوجہد کا محور قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے …
مزید پڑھیں »