Home / یواےای جانےکےخواہشمندپاکستانیوں کیلئےاچھی خبر

یواےای جانےکےخواہشمندپاکستانیوں کیلئےاچھی خبر

UAE visa for Pakistanis

ویب ڈیسک — پاکستانیوں کو متحدہ عرب امارات کے ویزوں میں سنگین مسائل کا سامنا ہے۔ ان مشکلات کی ایک بڑی وجہ پاکستانیوں کی جانب سے جعلی دستاویزات جمع کرانے کی شکایات ہیں۔

حکومت پاکستان نے ان مسائل کو حل کرنے کے لیے اہم اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، تمام دستاویزات کی تصدیق کے لیے "ون ونڈو آپریشن” قائم کرنے کی تجویز زیر غور ہے، جس کا انتظام نادرا کے سپردہوگا۔

اس منصوبے کے تحت تعلیمی دستاویزات کی تصدیق آن لائن ممکن ہوگی۔ ڈپلومہ اورسرٹیفکیٹس پرکیو آر کوڈ لگائے جائیں گے تاکہ تصدیق کا عمل آسان اور شفاف بنایا جا سکے۔ متحدہ عرب امارات کی حکومت کو جعلی دستاویزات کی تصدیق پر تحفظات تھے، جنہیں دور کرنے کے لیے ان اقدامات سے آگاہ کردیاگیا ہے۔

یہ بھی چیک کریں

Defence Minister of Pakistan Khawaja Asif reaction on Mohsin Naqvi statement

میری نقوی صاحب جتنی اوقات نہیں: خواجہ آصف

Monday, 3 August 2026 | Web Desk وزیردفاع خواجہ آصف کہتےہیں محسن نقوی نےسسٹم کےفیل …