Home / جوفیک نیوزپھیلائےگا،لمباجیل جائےگا

جوفیک نیوزپھیلائےگا،لمباجیل جائےگا

Cyber Crime Amendment Bill

ویب ڈیسک ۔۔ حکومت نے سائبر کرائم ترمیمی بل کا ابتدائی مسودہ تیار کر لیا،جس کے تحت فیک نیوز پھیلانے والوں کو 5 سال قید یا 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا دی جائے گی۔

خبروں کےمطابق ،اس بل کے ذریعے ڈیجیٹل رائٹس پروٹیکشن اتھارٹی قائم کرنے کا منصوبہ ہے، جسے سوشل میڈیا پر مواد بلاک کرنے یا ہٹانے کا اختیار حاصل ہوگا۔ اتھارٹی قانون نافذ کرنے والے اداروں یا دیگر افراد کے خلاف مواد ہٹانے کے احکامات بھی جاری کر سکے گی، اور دہشت گردی یا خبر دینے والے مواد کو بھی ہٹا سکے گی۔

اتھارٹی کو ریاست یا اس کے اداروں کے خلاف نفرت پھیلانے والے مواد کو ہٹانے کا بھی اختیار حاصل ہوگا۔ ترمیمی بل کے تحت جھوٹے الزامات، ڈرا کر قابو پانے یا پورنوگرافی سے متعلق مواد بھی ہٹایا جا سکے گا۔ جان بوجھ کر جھوٹی معلومات پھیلانے، خوف و ہراس اور بدگمانی پیدا کرنے والوں کے لیے 5 سال قید یا 10 لاکھ روپے جرمانہ تجویز کیا گیا ہے۔

اتھارٹی میں ایک چیئرمین اور 6 ارکان شامل ہوں گے، اور اس کے فیصلوں کے خلاف ٹربیونل سے رجوع کیا جا سکے گا۔

یہ بھی چیک کریں

Bilawal Bhutto and Asif Zardari London meeting on Sindh provinces issue

سندھ کی تقسیم کےخلاف ڈٹےرہنےکاعزم، زرداری بلاول ملاقات

Saturday, 5 September 2026 | Web Desk پیپلزپارٹی سندھ کی تقسیم کےخلاف موقف پرڈٹی رہےگی۔ …