Home / پی آئی اےپریورپ کےبنددروازےکھل گئے

پی آئی اےپریورپ کےبنددروازےکھل گئے

EASA lifts ban on PIA flights

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان کی قومی ایئرلائن پی آئی اےکیلئےتاریخی دن ۔ یورپی کمیشن اوریورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی (ایاسا) نے قومی ایئر لائن کی یورپ کے لیے پروازوں پر عائد پابندی ختم کر دی۔

وزیردفاع خواجہ آصف نے اسے ایک تاریخی دن قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی وزارت ہوا بازی کی محنت اور مکمل توجہ کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پابندی کا خاتمہ بین الاقوامی شہری ہوا بازی تنظیم کے معیارات کے مطابق حفاظتی نگرانی یقینی بنانے کی وجہ سے ممکن ہوا۔

وزیر دفاع نے سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ قومی ایئرلائن کی کارکردگی اور ریٹنگ میں بہتری آنے سے پابندی ہٹنے کا عمل ممکن ہوا، جو نجکاری کےعمل میں بھی مددگارثابت ہوگا۔

ان کا کہنا تھاقومی ایئر لائن اور ایوی ایشن انڈسٹری تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی تھی، لیکن اب پی آئی اے کا آپریشن جلد بحال ہونے کی امید ہے۔ خواجہ آصف نے اس توقع کااظہار کیا کہ جلدبرطانیہ اوردیگر ممالک بھی اپنی پابندیاں ختم کردیں گے۔

یاد رہے کہ 30 جون 2020 کو یورپی یونین ایئر سیفٹی ایجنسی نے پی آئی اے میں پائلٹس کے جعلی لائسنس کےبیان پرپروازوں کو معطل کیا تھا۔ تاہم حکومتی کوششوں سے عارضی طور پر پابندی معطل کرتے ہوئے 3 جولائی 2020 تک پروازوں کی اجازت دی گئی تھی۔

وزیراعظم نےقومی ائیرلائن کی پروازوں پرعائدپابندی اٹھنےکاخیرمقدم کرتےہوئےمتعلقہ حکام کومبارکباددی اورکہاکہ اس سےپی آئی کی ساکھ مضبوط اورمالی طورپرفائدہ ہوگا۔

یہ بھی چیک کریں

Justice Mansoor Ali Shah resigns

جسٹس منصورنےکیوں کہاہم بھاگنےوالےنہیں؟

سپریم کورٹ کے سینئر جسٹس منصور علی شاہ نے مستعفیٰ ہونے کی خبروں کی تردید …