Home / فوج طلب ، شرپسندوں کودیکھتےہی گولی مارنےکاحکم

فوج طلب ، شرپسندوں کودیکھتےہی گولی مارنےکاحکم

Army deployed in Islamabad

ویب ڈیسک ۔۔ تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران ممکنہ انتشار سے نمٹنے کے لیے وفاقی دارالحکومت میں فوج طلب کر لی گئی ہے۔

وزارت داخلہ کےنوٹیفکیشن کےمطابق آرٹیکل 245 کے تحت پاک فوج کو طلب کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ قانون شکن عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

فوج کو امن و امان برقرار رکھنے کے لیے کسی بھی علاقے میں کرفیو نافذ کرنے کے اختیارات بھی دیے گئے ہیں، جبکہ شاہراہ دستور پر پارلیمنٹ ہاؤس اور دیگر اہم عمارتوں کی حفاظت کے لیے فوجی دستے تعینات ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی اداروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ شرپسند عناصر کو موقع پر ہی گولی مارنے سے گریز نہ کریں۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں تحریک انصاف کے مظاہرے کے دوران سری نگر ہائی وے پر شرپسندوں نے رینجرز کی گاڑی پر حملہ کیا تھا، جس کے نتیجے میں 4 رینجرز اہلکار شہید جبکہ 5 رینجرز اور 2 پولیس اہلکار شدید زخمی ہو گئے تھے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اب تک کے حملوں میں رینجرز کے 4 اور پولیس کے 2 جوان شہید ہو چکے ہیں، جبکہ 100 سے زائد پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے۔

یہ بھی چیک کریں

Justice Mansoor Ali Shah resigns

جسٹس منصورنےکیوں کہاہم بھاگنےوالےنہیں؟

سپریم کورٹ کے سینئر جسٹس منصور علی شاہ نے مستعفیٰ ہونے کی خبروں کی تردید …