مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ معروف ماہرقانون اورسپریم کورٹ کےسابق جج شائق عثمانی کاکہناہےجج کودھمکی دینےکےکیس میں عمران خان بچنامشکل ہے۔ جیونیوزکےپروگرام آج شاہزیب خانزادہ کےساتھ میں گفتگوکرتےہوئےجسٹس عثمانی نےکہاکہ عمران خان ایک جج کودھمکی دےکربڑی مشکل میں پھنس گئےہیں ۔ اب اگروہ معافی بھی مانگ لیں توان کاسزاسےبچنابہت مشکل ہے۔ ایک سوال کےجواب میں انہوں نےکہاکہ اس کیس میں عمران خان کوچھ ماہ قیدکی سزاہوسکتی ہےجس کےنتیجےمیں وہ پانچ سال تک کوئی بھی عوامی عہدہ رکھنےکےاہل نہیں رہیں گے۔ سابق جسٹس کےمطابق عمران خان جوشیلےہیں اورجوشیلی باتیں کرتےہیں لیکن اس مرتبہ انہوں نےحدہی کردی۔ سینئرصحافی مجیب الرحمان شامی نےکہادراصل عمران خان …
مزید پڑھیں »پاکستان
شہبازگل بالکل ٹھیک ٹھاک،کوئی تشددنہیں ہوا
شہبازگل کےخلاف تمام ثبوت جمع کرلئے،مریم اورنگزیب ویب ڈیسک ۔۔ شہبازگل پرکسی قسم کاکوئی تشددنہیں ہوا۔ حکومت ثبوت سامنےلےآئی ۔ وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نےنیوزکانفرنس میں شہبازگل کی ہسپتال میں موجودگی اوران کی حرکات وسکنات کی ویڈیومیڈیاپرچلادی ۔ ویڈیومیں شہبازگل بالکل صحیح سلامت اوردرست حالت میں اسلام آبادپولیس کےافسران سےکسی فائل کودیکھ کربات چیت کررہےہیں۔ ویڈیومیں شہبازگل اپنےاسپتال کےبیڈپربیٹھےہیں اورانہیں دیکھ کربالکل نہیں لگتاکہ یہ وہی شہبازگل ہیں جنہیں کل وہیل چئیرپربٹھاکرعدالت میں لایاگیاتھا۔ مریم اورنگزیب نےشہبازگل پرکسی قسم کےتشددکےسختی سےتردیدکی اورکہاکہ سوشل میڈیاپرجوویڈیوچلائی جارہی ہےوہ چکوال کےایک ریپسٹ کی ہےجسےچلاکرشہبازگل پرتشددکابیانیہ بنایاجارہاہے۔ مریم اورنگزیب کاکہناتھاکہ شہبازگل پرتشددکاجھوٹابیانیہ بناکرعمران خان …
مزید پڑھیں »نوازشریف ن لیگ کےاجلاس سےکیوں اٹھ کرچلےگئے؟
ویب ڈیسک ۔۔ مسلم لیگ ن لندن اورمسلم لیگ ن اسلام آبادآمنےسامنے۔ ایساکیاہواکہ نوازشریف غصےمیں اجلاس سےاٹھ کرچلےگئے؟ روزنامہ جنگ میں معروف تحقیقاتی صحافی ابصارعالم کی خبرکےمطابق ملک کی معاشی صورتحال پرایک لندن اوراسلام آبادمیں مسلم لیگ ن کااجلاس ہوا۔ لندن سےاس اجلاس میں نوازشریف شریک تھےجبکہ اسلام آبادمیں ن لیگ کی ملک میں موجودمرکزی قیادت شریک تھی ۔ خبرکےمطابق اجلاس میں نوازشریف اوراسحاق ڈارپٹرول کی قیمتیں بڑھانےکےخلاف جبکہ وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل اورشاہدخاقان عباسی کی رائےیہ تھی کہ اس موقع پراگرپڑولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھائی گئیں توآئی ایم ایف سےاتنی سخت محنت کےبعدہونےوالامعاہدہ کھٹائی میں پڑجائےگا۔ اسلام آبادمیں موجودایک …
مزید پڑھیں »جاگتےذہن کےساتھ سرجری ، پاکستانی ڈاکٹرنےکمال کردیا
ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان میں اویک برین سرجری کےمیدان میں بڑاسنگ میل عبورکرلیا۔ مریض اپنےآپریشن کےچندگھنٹوں بعدہنستاکھیلتاگھرچلاگیا۔ یہ آپریشن اسلام آبادکےمعروف انٹرنیشنل ہسپتال میں ایک 32سال کےمریض کاکیاگیا۔ یہ سرجری نیوروسرجن ڈاکٹراکبرعلی خان نےکی ۔ اس آپریشن کواویک برین سرجری اس لئےکہاجاتاہےکیونکہ اس سرجری میں مریض کومعمولی بیہوش کیاجاتاہےاورمریض اپنےآپریشن کےدوران مکمل طورپرہوش وہواس میں ہوتاہے۔ اویک برین سرجری حالیہ برسوں کےدوران اسلام آباد کے شفا انٹرنیشنل اسپتال اور کراچی کے آغا خان اسپتال کے ڈاکٹروں نےکیے ہیں جسے کرینیوٹومی بھی کہا جاتا ہے،تاہم عام طورپراس آپریشن میں زیادہ تر مریضوں کو آپریشن کے بعد اسی دن چھٹی نہیں دی …
مزید پڑھیں »شہبازگل کےکورٹ مارشل کاامکان۔۔
ویب ڈیسک ۔۔ پاک فوج کےرینک اینڈفائل کوبغاوت پراکسانےکےالزام میں گرفتارپی ٹی آئی رہنماشہبازگل کوسنگین نتائج کاسامنابھی کرناپڑسکتاہے۔ آنےوالےدن اس حوالےسےصورتحال کومزیدواضح کرینگے۔ دی نیوزسےمنسلک ملک کےمعروف تحقیقاتی صحافی انصارعباسی نےاپنےیوٹیوب چینل پریہ خبرناظرین سےشئیرکرتےہوئےبتایاکہ وزارت دفاع آنےوالےدنوں میں حکومت سےشہبازگل کی حوالگی کامطالبہ کرسکتی ہے۔ انصارعباسی کےمطابق کورٹ آف لامیں بھی اس قسم کی درخواست جاسکتی ہےکہ شہبازگل کوفوج کےحوالےکیاجائےتاکہ ان کاکورٹ مارشل کیاجاسکےکیونکہ شہبازگل نےجوکچھ کیااس کاتعلق فوج اوراس کی کمان سےہے۔ کیایہ قانونی طورپرممکن ہےیانہیں ؟ اس حوالےسےانصارعباسی نےبتایاکہ آنےوالےدنوں میں حکومتی سرکلزمیں اس پربحث ہوگی اورپھرجوبھی فیصلہ ہوگااس کےمطابق آگےبڑھاجائےگا۔
مزید پڑھیں »ایک بچےنےلاہورپولیس کوتگنی کاناچ نچادیا
مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ لاہورسےتعلق رکھنےوالے13سالہ بچےنےاپنےہی اغواکرڈرامہ رچاکرپورےشہرکی پولیس کوتگنی کاناچ نچاکررکھ دیا۔ سماٹی وی سےنشرہونےوالی اس خبرکےمطابق 13سالہ بچےنےویڈیوگیم کھیلنےکیلئےپیسےنہ ہونےپراپنےاغواکی منصوبہ بندی کی اوروالدین کوآوازبدل کرفون کیااوراپنی رہائی کےبدلےان سے5لاکھ روپےتاوان کامطالبہ کیا۔ بادامی باداغ سےتعلق یہ بچہ محمدسفیراچانک گھرسےغائب ہوتاہےاورپھراس کےوالدین کوایک فون آتاہےکہ اگراپنابچہ زندہ چاہیےتوپانچ لاکھ روپےتاوان اداکرو۔ اغوابرائےتاوان کایہ کیس پولیس کےعلم میں آیاتوپورےمحکمےمیں تھرتھلی مچ گئی ۔ پولیس کےمنجھےہوئےکھوجیوں پرمشتمل چارٹیمیں اس کی تلاش میں لگ گئیں ۔ پولیس حکام کےمطابق تھوڑی سی تفتیش کےبعدہی انہیں اندازہ ہوگیاکہ اس بچےکواغوانہیں کیاگیابلکہ کہانی کچھ اورہی ہے۔ پھرکیاتھاپولیس نےاس بچےکوپکڑکوسچ اگلوالیا۔ پولیس نےجب اس بچےسےتفتیش …
مزید پڑھیں »پی ٹی آئی امریکاکےسینئرعہدیدارکےہوشرباانکشافات
مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ تحریک انصاف امریکاسےتعلق رکھنےوالےایک سابق سینئرعہدیدارمحبوب اسلم کےتحریک انصاف اورعمران خان سےمتعلق ہوشرباانکشافات ۔ کہتےہیں ایک مرتبہ فنڈزکےآڈٹ سےمتعلق سوال پوچھنےپرعمران خان نےان کاگریبان پکڑلیا۔ محبوب اسلم نےسماٹی وی پراینکرمنصورعلی خان کےپروگرام میں بات کرتےہوئےکہاکہ وہ امریکامیں پی ٹی آئی کےبانی ارکان میں شامل ہیں ،جنہوں نےامریکامیں تحریک انصاف کی ممبرسازی کی مہم میں حصہ لیا۔ محبوب اسلم نےبتایاکہ انہوں نےامریکامیں رہنےوالےپاکستانیوں کویہ کہہ کرپی ٹی آئی میں شامل ہونےپرقائل کیاکہ عمران خان اللہ کانام لیکرسیاست کرتاہے،ہمیں اس کوسپورٹ کرناچاہیےکیونکہ وہ کسی کےآگےنہیں جھکےگا۔ محبوب اسلم کےمطابق ممبرسازی کےساتھ فنڈریزنگ بھی منسلک ہوتی تھی جوکم ازکم 10ڈالرماہانہ …
مزید پڑھیں »ہیلی کاپٹرحادثہ: سوشل میڈیاپرمنفی مہم کےذمہ دارگرفتار
مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ وفاقی وزیرداخلہ راناثنااللہ کہتےہیں لسبیلاہیلی کاپٹرحادثےکےبعدسوشل میڈیاپرمنفی مہم چلانےوالےبیشترافرادکوگرفتارکیاجاچکاہے۔ نجی ٹی وی کےپروگرام میں بات کرتےہوئےراناثنااللہ کاکہناتھاکہ ان لوگوں کوایف آئی اےاوردیگرایجنسیوں کی مددسےگرفتارکیاگیااوران کاتعلق تحریک انصاف سےہے۔ راناثنااللہ نےکہاکہ ڈی جی آئی ایس پی آرکےآفس سےرہنمائی لیکریہ فیصلہ کیاجائےگاکہ ان گرفتارافرادکےساتھ قانون کےمطابق کارروائی کرنی ہےیاان کومعافی تلافی کےبعدچھوڑناہے؟ وفاقی وزیرداخلہ کامزیدکہناتھاکہ ان گرفتارافرادمیں سےاکثراب معافیاں مانگ رہےہیں اوریقین دہانی کرارہےہیں کہ وہ دوبارہ ایساکچھ نہیں کریں گے۔
مزید پڑھیں »آئی ایس پی آرکی منفی سوشل میڈیامہم کی مذمت
مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ افواج پاکستان کےترجمان ادارےآئی ایس پی آرکی جانب سےلسبیلاہیلی کریش کےبعدایک گروپ کی جانب سےہونےوالی منفی سوشل میڈیاکیمپین کی شدیدمذمت سامنےآئی ہے۔ آئی ایس پی آرکےمطابق اس روزجب پوری قوم لسبیلاہیلی کاپٹرحادثےکےبعداظہاریکجہتی کیلئےافواج پاکستان کےساتھ کھڑی تھی ، کچھ بےحس حلقوں کی جانب سےمنفی سوشل میڈیامہم چلائی گئی جس سےشہداکےاہلخانہ کی دل آزاری ہوئی۔ آئی ایس پی آرکاکہناہےکہ یہ رویہ انتہائی قابل مذمت اورناقابل برداشت ہے۔ شہداکےخاندانوں اورافواج پاکستان کےرینک اینڈفائل میں شدیدغم وغصہ اوراضطراب پایاجاتاہے۔ ذرائع کےمطابق صدرمملکت شہداکےجنازےمیں شرکت کرناچاہتےتھےلیکن انہیں بتایاگیاسوشل میڈیاپرمنفی مہم کےباعث شہداکےخاندان سخت غم اورغصےکی حالت میں ہیں ،اس لئےانہیں مشورہ …
مزید پڑھیں »شجاعت حسین کوالیکشن کمیشن سےبڑاریلیف مل گیا
مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ چودھری شجاعت حسین کوالیکشن کمیشن سےبڑاریلیف مل گیا،چودھری پرویزالہیٰ کےارمانوں پراوس پڑگئی ۔ جی ہاں ، الیکشن کمیشن میں دائرچودھری شجاعت حسین کی جانب سےدائردرخواست پرالیکشن کمیشن کابڑافیصلہ سامنےآگیا۔ مسلم لیگ ق کےانٹراپارٹی الیکشن کاشیڈول معطل کردیا۔ چودھری شجاعت حسین نےالیکشن کمیشن میں درخواست دائرکی تھی کہ وہ مسلم لیگ ق کےصدرہیں لیکن انہیں غیرآئینی طورپرپارٹی سےنکال کرانٹراپارٹی الیکشن کروائےجارہےہیں۔ شجاعت حسین کی درخواست پرفیصلہ سناتےہوئےالیکشن کمیشن نےق لیگ انٹراپارٹی الیکشن کاشیڈول معطل کرکےفریقین کونوٹس جاری کردئیےہیں۔ یادرہےکہ کچھ روزقبل چودھری پرویزالہیٰ کی ہدایت پرمسلم لیگ ق کی مجلس عاملہ کااجلاس ہواجس میں چودھری شجاعت حسین کوپارٹی …
مزید پڑھیں »