Home / جاگتےذہن کےساتھ سرجری ، پاکستانی ڈاکٹرنےکمال کردیا

جاگتےذہن کےساتھ سرجری ، پاکستانی ڈاکٹرنےکمال کردیا

Awake brain surgery in Pakistan

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان میں اویک برین سرجری کےمیدان میں بڑاسنگ میل عبورکرلیا۔ مریض اپنےآپریشن کےچندگھنٹوں بعدہنستاکھیلتاگھرچلاگیا۔

یہ آپریشن اسلام آبادکےمعروف انٹرنیشنل ہسپتال میں ایک 32سال کےمریض کاکیاگیا۔ یہ سرجری نیوروسرجن ڈاکٹراکبرعلی خان نےکی ۔ اس آپریشن کواویک برین سرجری اس لئےکہاجاتاہےکیونکہ اس سرجری میں مریض کومعمولی بیہوش کیاجاتاہےاورمریض اپنےآپریشن کےدوران مکمل طورپرہوش وہواس میں ہوتاہے۔

اویک برین سرجری حالیہ برسوں کےدوران اسلام آباد کے شفا انٹرنیشنل اسپتال اور کراچی کے آغا خان اسپتال کے ڈاکٹروں نےکیے ہیں جسے کرینیوٹومی بھی کہا جاتا ہے،تاہم عام طورپراس آپریشن میں زیادہ تر مریضوں کو آپریشن کے بعد اسی دن چھٹی نہیں دی جاتی۔

ڈاکٹراکبرخان کہتےہیں اویک برین سرجری اس وقت امریکہ میں ہاورڈ یونیورسٹی اورٹورنٹو، کینیڈا کےایک ہسپتال میں کئےجارہےہیں لیکن وہاں بھی مریض کواسی روزفارغ نہیں کیاجاتا۔

ڈاکٹراکبرکےمطابق اویک برین سرجری افورڈیبل ہےاورپاکستان میں عام لوگ بھی اسےافورڈکرسکتےہیں۔ اس سرجری میں مریض اگرچہ جاگ رہاہوتاہےلیکن پھربھی اسےتکلیف نہیں ہوتی۔

یہ بھی چیک کریں

Imran Khan reaction on audio leak

آڈیولیک:عمران خان کاردعمل آگیا

ویب ڈیسک — امریکی سازش کےبیانئےپراپنی آڈیولیک پرعمران خان کاردعمل سامنےآگیا۔ اسلام آبادمیں ایک سیمینارمیں …