Home / ہونڈاگاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کااعلان

ہونڈاگاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کااعلان

Hyundai vehicle prices reduced in Pakistan

ویب ڈیسک — گاڑیاں بنانے والی کمپنی ہونڈا نے اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کر دی ہے کیونکہ دیگر آٹو کمپنیاں نے گزشتہ پندرہ دن کے دوران امریکی ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں اضافے کی روشنی میں قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔

ایک نوٹیفکیشن میں، آٹومیکر نے کہا کہ ڈالر کے مقابلے میں روپےکی قدرمیں اضافےکو مدنظررکھتے ہوئے، کمپنی اس کے اثرات کو اپنے صارفین تک پہنچانے پربہت خوش ہے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ نئی قیمتیں 17 اگست سے لاگو ہوں گی، اور نظر ثانی شدہ قیمتیں اکتوبر 2022 اور بعد میں ڈیلیور ہونے والے آرڈرز پر لاگو ہوں گی۔

پاکستان میں گاڑیوں کی فروخت میں 22فیصدکمی ۔۔۔

اس سے قبل، ٹویوٹا اور سوزوکی مقامی طور پر تیار کردہ گاڑیوں کے ماڈلز کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرچکی ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

WhatsApp floating notification bubbles on Android phone screen for quick replies

واٹس ایپ میں اہم اپ ڈیٹ کی تیاریاں

Monday, 27 April 2026 | Web Desk واٹس ایپ اپنےصارفین کیلئےبظاہرمعمولی لیکن اصل میں بہت …