Home / نوازشریف ن لیگ کےاجلاس سےکیوں اٹھ کرچلےگئے؟

نوازشریف ن لیگ کےاجلاس سےکیوں اٹھ کرچلےگئے؟

Nawaz Sharif angry

ویب ڈیسک ۔۔ مسلم لیگ ن لندن اورمسلم لیگ ن اسلام آبادآمنےسامنے۔ ایساکیاہواکہ نوازشریف غصےمیں اجلاس سےاٹھ کرچلےگئے؟

روزنامہ جنگ میں معروف تحقیقاتی صحافی ابصارعالم کی خبرکےمطابق ملک کی معاشی صورتحال پرایک لندن اوراسلام آبادمیں مسلم لیگ ن کااجلاس ہوا۔ لندن سےاس اجلاس میں نوازشریف شریک تھےجبکہ اسلام آبادمیں ن لیگ کی ملک میں موجودمرکزی قیادت شریک تھی ۔

خبرکےمطابق اجلاس میں نوازشریف اوراسحاق ڈارپٹرول کی قیمتیں بڑھانےکےخلاف جبکہ وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل اورشاہدخاقان عباسی کی رائےیہ تھی کہ اس موقع پراگرپڑولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھائی گئیں توآئی ایم ایف سےاتنی سخت محنت کےبعدہونےوالامعاہدہ کھٹائی میں پڑجائےگا۔

اسلام آبادمیں موجودایک رہنمانےکہا کا کہنا تھا کہ معاشی فیصلوں کے حوالے سے حکومت پر ن لیگ لندن کا پریشر نہیں ہونا چاہئے تاکہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ خراب نہ ہو۔ اس رہنماکاکہناتھاکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کیلئےموجودمیکنزم سےچھیڑچھاڑکانتیجہ سنگین ہوگا۔

خبرکےمطابق اس بحث کےبعدنوازشریف یہ کہہ کراجلاس سےاٹھ کرچلےگئےکہ وہ حکومت کےایسےکسی فیصلےکاحصہ نہیں ہیں۔

ایک ذریعے کے مطابق، ن لیگ لندن کے ساتھ بات چیت میں جو زبان استعمال کی گئی وہ نا مناسب تھی اور یہی وجہ تھی کہ نواز شریف ناراض ہوگئے۔

ابصارعالم کی خبرکےمطابق ن لیگ میں اس وقت ایک حلقہ اسحاق ڈار کا تو دوسرا مفتاح اسماعیل کا ہے اور یہ گروپ اس وقت سے قائم ہوگیا ہے جب سے مفتاح اسماعیل نے وزیر خزانہ کی حیثیت سے عہدہ سنبھالا ہے۔ معیشت کے حوالے سے نواز شریف عموماً اسحاق ڈار کی رائے سے اتفاق کرتے ہیں جبکہ شہباز شریف مفتاح اسماعیل اور ان کے معیشت سے نمٹنے کے طریقوں پر بھروسہ کرتے ہیں اور انہیں شاہد خاقان عباسی کی حمایت بھی حاصل ہے۔

یہ بھی چیک کریں

Maryam Aurengzeb harassment

مریم اورنگزیب کی ہراسانی،پی ٹی آئی سپورٹرزکی مذمت

ویب ڈیسک ۔۔ لندن میں وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کےساتھ تحریک انصاف کےچندکارکنوں کی بدتمیزی …