شہبازگل کےخلاف تمام ثبوت جمع کرلئے،مریم اورنگزیب
ویب ڈیسک ۔۔ شہبازگل پرکسی قسم کاکوئی تشددنہیں ہوا۔ حکومت ثبوت سامنےلےآئی ۔
وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نےنیوزکانفرنس میں شہبازگل کی ہسپتال میں موجودگی اوران کی حرکات وسکنات کی ویڈیومیڈیاپرچلادی ۔ ویڈیومیں شہبازگل بالکل صحیح سلامت اوردرست حالت میں اسلام آبادپولیس کےافسران سےکسی فائل کودیکھ کربات چیت کررہےہیں۔ ویڈیومیں شہبازگل اپنےاسپتال کےبیڈپربیٹھےہیں اورانہیں دیکھ کربالکل نہیں لگتاکہ یہ وہی شہبازگل ہیں جنہیں کل وہیل چئیرپربٹھاکرعدالت میں لایاگیاتھا۔
مریم اورنگزیب نےشہبازگل پرکسی قسم کےتشددکےسختی سےتردیدکی اورکہاکہ سوشل میڈیاپرجوویڈیوچلائی جارہی ہےوہ چکوال کےایک ریپسٹ کی ہےجسےچلاکرشہبازگل پرتشددکابیانیہ بنایاجارہاہے۔
مریم اورنگزیب کاکہناتھاکہ شہبازگل پرتشددکاجھوٹابیانیہ بناکرعمران خان اس کیس کےاصل حقائق سےعوام کی توجہ ہٹاناچاہتےہیں،حالانکہ جھوٹےپراپیگنڈےسےاس کیس کےحقائق نہیں بدلیں گے۔
انہوں نےمزیدکہاکہ شہبازگل کےخلاف کیس میں تمام ثبوت جمع کئےجاچکےہیں،جنہیں جلدوفاقی وزیرداخلہ راناثنااللہ میڈیاکےذریعےعوام کےسامنےرکھیں گے۔