مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ معروف ماہرقانون اورسپریم کورٹ کےسابق جج شائق عثمانی کاکہناہےجج کودھمکی دینےکےکیس میں عمران خان بچنامشکل ہے۔
جیونیوزکےپروگرام آج شاہزیب خانزادہ کےساتھ میں گفتگوکرتےہوئےجسٹس عثمانی نےکہاکہ عمران خان ایک جج کودھمکی دےکربڑی مشکل میں پھنس گئےہیں ۔ اب اگروہ معافی بھی مانگ لیں توان کاسزاسےبچنابہت مشکل ہے۔
ایک سوال کےجواب میں انہوں نےکہاکہ اس کیس میں عمران خان کوچھ ماہ قیدکی سزاہوسکتی ہےجس کےنتیجےمیں وہ پانچ سال تک کوئی بھی عوامی عہدہ رکھنےکےاہل نہیں رہیں گے۔
سابق جسٹس کےمطابق عمران خان جوشیلےہیں اورجوشیلی باتیں کرتےہیں لیکن اس مرتبہ انہوں نےحدہی کردی۔
سینئرصحافی مجیب الرحمان شامی نےکہادراصل عمران خان کوسمجھ نہیں آرہاکہ وہ کیاکریں اورکیانہ کریں ۔ وہ جوش خطابت میں پتانہیں کیاکیاکچھ کہہ رہےہیں۔ ان کےاردگردموجودلوگ عمران خان کی ہاں میں ہاں ملاتےہیں انہیں سمجھاتےنہیں ۔