مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ معروف صحافی نجم سیٹھی نےکہاہےسیشن جج کودھمکیاں دینےکےکیس میں فی الحال عمران خان کوحفاظتی ضمانت مل گئی ہےاورحکومت نےیہ معاملہ کلی طورپرعدلیہ پرچھوڑدیاہے۔ اس حوالےسےحکومت کی طرف سےکوئی دباءونہیں ہے۔
حکومت عمران خان کوگرفتارکرناچاہتی یانہیں ؟ اس حوالےسےحکومت کےاندردورائےہیں ۔ ایک حلقہ سمجھتاہےکہ سیاستدانوں کوایک دوسرےکےخلاف اس قسم کی کارروائیوں کاسلسلہ بندکرناچاہیے،آج ہم کریں گےتوکل دوسراہمارےساتھ کرےگا۔
نجم سیٹھی کےمطابق زرداری صاحب اورمیاں نوازشریف اس کیس میں عمران خان کی گرفتاری کےخلاف ہیں ۔ لیکن اگرعمران خان کوگرفتارکرناہےتوفیصلہ کہیں اورسےآئےگا۔ لیکن اگرعمران خان کوسمجھ آجاتی ہےتوپھران کوضمانت مل جائےگی۔
نجم سیٹھی نےکہاکہ شہبازگل کےذریعےعمران خان نےیہ ٹیسٹ کیاہےکہ پانی کتناگہراہے۔ اس وقت اسٹیبلشمنٹ اورعمران خان ایک دوسرےکی آنکھوں میں آنکھِیں دیکھ رہےہیں۔
نجم سیٹھی کےمطابق عمران خان اوراسٹیبلشمنٹ کےدرمیان بیک چینل کھل گیاہے۔ خان صاحب کوسمجھانےکی کوشش کی جارہی ہےکہ سربہت آگےنہ جائیں،کہیں ایسانہ ہوکہ آپ کےساتھ بھی وہی ہوجومیاں نوازشریف کےساتھ ہوا۔
نجم سیٹھی نےدعویٰ کیاکہ اگرعمران نےاسلام آبادپرچڑھائی کی دوبارہ کوشش کی توان کی ٹھیک ٹھاک پٹائی ہوگی ۔
کیانوازشریف وطن واپس آئیں گے؟
نوازشریف کی وطن واپسی کےحوالےسےنجم سیٹھی نےبڑادعویٰ کرتےہوئےکہاکہ مستقبل کی سیاست میں لیول پلےانگ فیلڈبننےجارہی ہے،نوازشریف کووطن واپسی پرحفاظتی ضمانت مل سکتی ہے۔ عمران خان آنےوالےدنوں میں نااہل ہونےجارہےہیں ۔۔ اس طرح نوازشریف اورعمران خان دونوں نااہل ہونگےاوراس کےبعدپھردونوں کواہل کیاجائےگا۔ اس طرح تمام اسٹیک ہولڈرزکیلئےایک لیول پلےانگ فیلڈبننےجارہی ہے۔
عمران خان کوفکرہےکہ انہیں ڈس کوالیفائی کردیاگیاتووہ کیاکرنگے؟ پھرپارلیمنٹ میں بہت سی چیزیں ہونگی اورراستےکھلیں گےاورالیکشن کی طرف جائیں گے۔ اسی دوران نوازشریف بھی آئیں گےاورکہیں گےکہ مجھےوطن واپسی پرگرفتارنہ کیاجائے،میں ایک دوروزمیں عدالت میں پیش ہوجاوں گا۔
نجم سیٹھی نےکہاکہ اگلےالیکشن میں سب کیلئےلیول پلےانگ فیلڈبن چکاہوگا۔