مانیڑنگ ڈیسک ۔۔ وفاقی وزیرداخلہ راناثنااللہ کہتےہیں عمران خان کی گرفتاری کامعاملہ بہت آسان ہوگیاہے۔ وہ جیونیوزکےپروگرام کیپٹل ٹاک میں اینکرحامدمیرکےسوال کاجواب دےرہےتھے۔
راناثنااللہ نےکہاکہ جس معاملےمیں عمران خان کےخلاف دہشت گردی کامقدمہ درج کیاگیاہےاس معاملےمیں ہمیں کسی ایکسٹراشہادت کی ضرورت نہیں ۔ مقدمہ ہم نےخودعمران خان کےالفاظ پردرج کیاہے۔ اس کاثبوت عمران خان خودہیں۔
اب جب عمران خان عدالت میں اپنی ضمانت قبل ازگرفتاری کیلئےجائیں گےتوہم پوری کوشش کرینگےکہ ان کی ضمانت خارج ہواورانہیں عدالت سےہی گرفتارکرلیاجائے۔
اس سوال پرکہ اگرعمران خان کوگرفتارکیاجاتاہےتوانہیں رکھاکہاں جائےگا؟ راناثنااللہ کاکہناتھاعمران خان جہاں جاناچاہیں گےانہیں بھیج دینگےاوریہ بھی ممکن ہےکہ اسلام آبادمیں کسی جگہ کوسب جیل قراردیکروہاں رکھاجاسکتاہے۔