Home / میرےساتھ2018الیکشن میں دھاندلی ہوئی،عمران خان

میرےساتھ2018الیکشن میں دھاندلی ہوئی،عمران خان

2018 general elections rigged, Imran Khan

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کہتےہیں 2018کےالیکشن میں ان کےساتھ دھاندلی ہوئی تھی ۔

یہ بات عمران خان سےحال ہی میں ملاقات کرنےوالےمعروف صحافی اوراینکرپرسن حامدمیرنےعمران خان کاحوالہ دیتےہوئےجیونیوزکےپروگرام آج شاہزیب خانزادہ کےساتھ میں بتائی ۔

حامدکاکہناتھاکہ انہیں عمران خان نےبتایاکہ 2018کےعام انتخابات میں انہیں واضح اکثریت لینےسےروکاگیااورپھرکچھ آزادارکان کوشامل کرواکےان کی حکومت بنوائی گئی جوکہ بہت کمزورتھی ۔ عمران خان نےبقول حامدمیرمزیدکہاکہ یہ آزاد لوگ انہیں بلیک میل کرتےتھےاوروہ آزادانہ فیصلےنہیں کرپاتےتھے۔

حامدمیرکےمطابق عمران خان نےانہیں بتایاکہ کمزورحکومت کی وجہ سےہی بجٹ پاس کرانےکیلئےایجنسیوں کی مددلیناپڑتی تھی ۔

حامدمیرنےشاہزیب خانزادہ سےبات کرتےہوئےمزیدکہاکہ عمران خان اپنی گفتگوکےدوران انہیں بہت پراعتماداورلڑائی کیلئےتیاردکھائی دئیے۔

یہ بھی چیک کریں

Faisal Vawda Questions Murad Saeed mysterious disappearance

مرادسعیدکی گمشدگی سے2لوگ جڑےہیں: فیصل واوڈا

ویب ڈیسک ۔۔ تحریک انصاف کےسابق رہنمافیصل واوڈاجن کی شعلہ بیانی سےکبھی پی ٹی آئی …