ویب ڈیسک ۔۔ ایکسپریس اخبارکےصفحہ اول پرشائع ہونےوالی ایک اہم خبرکےمطابق وفاق میں برسراقتدارحکومتی اتحادنےمقتدرحلقوں کی مددسےپنجاب میں فوری تبدیلی لانےکےلئےممکنہ طورپر2فارمولوں پرکام شروع کردیاہے۔
پہلافارمولایاآپشن یہ ہےکہ موجودہ وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہیٰ کوہی اس بات پرراضی کرلیاجائےکہ وہ تحریک انصاف کوچھوڑکوپنجاب میں ن لیگ اورپیپلزپارٹی کےوزیراعلیٰ بن جائیں۔ بظاہریہ فارمولابہت آسان لیکن عملی طورپرکافی مشکل دکھائی دیتاہے۔
خبرکےمطابق پلان بی کچھ اس طرح ہےکہ الیکشن چودھری شجاعت حسین کوق لیگ کاصدرقراردےچکاہےاورگرپنجاب اسمبلی میں ق لیگ کے6سے8ایم پی ایزپرویزالہیٰ کاساتھ چھوڑدیں توپنجاب میں حکومت کی تبدیلی بہت آسان ہے۔
خبرمیں ذرائع کےحوالےسےدعویٰ کیاگیاہےکہ دوسراآپشن قابل عمل ہےاورکامیاب ہوتادکھائی بھی دےرہاہے۔ یہ بھی بتایاگیاہےکہ کچھ ایم پی ایزنےچودھری شجاعت سےملاقات بھی کرلی ہے۔
یہ اطلاعات بھی ہیں کہ تحریک انصاف کےاندرہی سےایک ناراض گروپ سامنےآسکتاہےجس سےپنجاب کی وزارت اعلیٰ کےالیکشن ن لیگ کوفائدہ ہوگا۔
خبرکےمطابق ن لیگ اورپی ڈی ایم میں شامل دیگرجماعتوں کوبخوبی احساس ہےکہ آنےوالےدنوں میں عمران خان اپنی جارحانہ سیاست کوآگےبڑھاتےہوئےاسلام آبادکی جانب آخری کال دےسکتےہیں اوراس کال کوناکام بنانےکیلئےپنجاب میں فوری تبدیلی لاناہی واحدراستہ ہے۔