Home / آئی ایس پی آرکی منفی سوشل میڈیامہم کی مذمت

آئی ایس پی آرکی منفی سوشل میڈیامہم کی مذمت

ISPR condemn social media campaign

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ افواج پاکستان کےترجمان ادارےآئی ایس پی آرکی جانب سےلسبیلاہیلی کریش کےبعدایک گروپ کی جانب سےہونےوالی منفی سوشل میڈیاکیمپین کی شدیدمذمت سامنےآئی ہے۔

آئی ایس پی آرکےمطابق اس روزجب پوری قوم لسبیلاہیلی کاپٹرحادثےکےبعداظہاریکجہتی کیلئےافواج پاکستان کےساتھ کھڑی تھی ، کچھ بےحس حلقوں کی جانب سےمنفی سوشل میڈیامہم چلائی گئی جس سےشہداکےاہلخانہ کی دل آزاری ہوئی۔

آئی ایس پی آرکاکہناہےکہ یہ رویہ انتہائی قابل مذمت اورناقابل برداشت ہے۔ شہداکےخاندانوں اورافواج پاکستان کےرینک اینڈفائل میں شدیدغم وغصہ اوراضطراب پایاجاتاہے۔

ذرائع کےمطابق صدرمملکت شہداکےجنازےمیں شرکت کرناچاہتےتھےلیکن انہیں بتایاگیاسوشل میڈیاپرمنفی مہم کےباعث شہداکےخاندان سخت غم اورغصےکی حالت میں ہیں ،اس لئےانہیں مشورہ دیاگیاکہ وہ جنازےمیں شرکت نہ کریں۔

یادرہےکہ یکم اگست کولسبیلاہیلی کاپٹرحادثےمیں کمانڈر12کورلیفٹیننٹ جنرل سرفرازعلی سمیت پاک فوج کےچھ اعلیٰ افسران اورنائیک مدثرجام شہادت نوش کرگئےتھے۔ شہیدہونےوالےتمام افرادبلوچستان میں سیلاب زدہ علاقوں میں ریلیف ورک کےبعدکوئٹہ سےکراچی آرہےتھےکہ موسم کی خرابی کےبعدان کاہیلی کاپٹرحادثےکاشکارہوگیاتھا۔

یہ بھی چیک کریں

nawaz sharif and jehangir tareen relief

نوازشریف، جہانگیرترین کوبڑاریلیف ملنےکاامکان

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ سابق وزیراعظم نوازشریف اورجہانگیرترین کوتاحیات نااہلی کےکیس میں ریلیف ملنےکےامکانات پیداہوگئے۔ جی …