ویب ڈیسک ۔۔ امریکی شہر نیومیکسیکو میں گزشتہ 9ماہ کےدوران 3مسلمانوں کی ٹارگٹ کلنگ ۔ پولیس تاحال ایک بھی قتل کاسراغ لگانےمیں ناکام۔ تاہم پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ تینوں مسلمانوں کو ان کے مذہب اور نسل کی وجہ سے نشانہ بنائےجانےکاقوی امکان ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق پولیس عہدیداروں نے کہا کہ البیکرکی میں گزشتہ 10 دنوں میں ایک ہی مسجد کے دو اراکین کو قتل کردیاگیا۔
پولیس حکام کاکہناہےقتل کی تینوں وارداتوں میں نشانہ بننے والوں کی ریکی کی گئی اوراچانک حملہ کرکےقتل کیاگیا۔ پولیس کےمقامی ڈپٹی کمانڈرکےمطابق تینوں مقتولین میں صرف ایک چیزمشترک ہےاوروہ ہےان کی نسل اورمذہب۔
محمد افضال حسین 27 سال کے تھے اور اسپینولا شہر کے پلاننگ ڈائریکٹر تھے،وہ پاکستان سے امریکا آئے تھے۔ انہیں پیر کو البیکرکی میں ان کے اپارٹمنٹ کے باہر قتل کیا گیا تھا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ اس سے قبل البیکرکی میں مقیم افغان برادری سے تعلق رکھنے والے 41 سالہ آفتاب حسین کو شہر کے انٹرنیشنل ڈسٹرکٹ کے قریب 26 جولائی کو گولی مار کرموت کےگھاٹ اتاردیاگیا تھا۔
پولیس کمانڈرنے بتایا کہ یہ دونوں قتل گزشتہ برس 7 نومبر کو ایک حلال سپر مارکیٹ اور کیفے کی پارکنگ میں ہونے والے 62 سالہ شہری کے قتل سے منسلک ہے۔
نیو میکسیکو کے اسلامک سینٹر کے ترجمان طاہر گابا کاکہناہےکہ ‘ہم نے اپنی برادری میں اس طرح کا خوف کبھی نہیں دیکھا’۔