Home / بجلی کی قیمتوں میں کمی کااعلان

بجلی کی قیمتوں میں کمی کااعلان

Electricity prices to come down

ویب ڈیسک ۔۔وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسمعٰیل نےقوم کوخوشخبری سناتےہوئےکہاہےاگلے 3 ماہ بعد بجلی کی قیمتوں میں کمی آجائے گے۔

کراچی چیمبر آف کامرس میں بزنس کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ ہم نے 3 مہینے تک بجلی کی قیمتیں نہیں بڑھائیں تھیں کیونکہ بہت عرصے سے بجلی کی قیمتیں نہیں بڑھی تھیں اس لیے قیمتوں میں حالیہ اضافہ لوگوں کے لیے دھچکے کا باعث ہے، تاہم ہمیں یقین ہے کہ 3 ماہ بعد بجلی سستی ہوجائے گی، یہ ہمیں پہلے سے ہی معلوم ہے کہ 3 ماہ بعد کمرشل بنیادوں پر اس کی قیمتوں میں کمی آجائے گا۔

مفتاح اسمعٰیل نے کہا کہ کہ ہماری معیشت کا دارومدار درآمدات پر مبنی ہے جبکہ یہ ماڈل ہمارے لیے موزوں نہیں کیونکہ دنیا کے جن ممالک نے ترقی کی ہے وہ برآمدات پر مبنی معیشت کے ذریعے ہی ممکن ہوئی ہے۔

انھوں نے کہا کہ اگر ہمارے پاس دنیا کو کچھ دینے کو نہیں تو کچھ لینا بھی نہیں بنتا، اب چادر دیکھ کرہی پاؤں پھیلانا ہوں گے اس لیے ملک میں لگژری گاڑیوں اورمہنگےموبائل فونزکی درآمد پر پابندی کو ستمبرتک نہیں ہٹائیں گے۔

مفتاح اسماعیل نے خطاب میں کہا کہ ڈالر کی قیمت میں کمی میں، میں نے یا اسٹیٹ بینک نے کوئی مداخلت نہیں کی، ڈالر میری مداخلت کے بعد کم نہیں ہوا بلکہ طلب اوررسدکی وجہ سے کم ہوا ہے۔

مفتاح اسمٰعیل نے کہا کہ ایل سیز کی کوئی ادائیگی نہیں روکی، نہ کبھی روکیں گے اور صرف 3 دن میں امپورٹرز کیلئے ایل سی کھل جاتی ہے۔

یہ بھی چیک کریں

FBR Blocking non filers mobile phones

نان فائلرزکی سمیں بلاک کرنےکافیصلہ

ویب ڈیسک ۔۔ حکومت نےٹیکس چوروں کےخلاف گھیراتنگ کرنےکافیصلہ کرلیا۔ ایف بی آرنےنان ٹیکس فائلرزکی …