Home / ہیلی کاپٹرحادثہ: سوشل میڈیاپرمنفی مہم کےذمہ دارگرفتار

ہیلی کاپٹرحادثہ: سوشل میڈیاپرمنفی مہم کےذمہ دارگرفتار

Rana Sanaullah

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ وفاقی وزیرداخلہ راناثنااللہ کہتےہیں لسبیلاہیلی کاپٹرحادثےکےبعدسوشل میڈیاپرمنفی مہم چلانےوالےبیشترافرادکوگرفتارکیاجاچکاہے۔

نجی ٹی وی کےپروگرام میں بات کرتےہوئےراناثنااللہ کاکہناتھاکہ ان لوگوں کوایف آئی اےاوردیگرایجنسیوں کی مددسےگرفتارکیاگیااوران کاتعلق تحریک انصاف سےہے۔

راناثنااللہ نےکہاکہ ڈی جی آئی ایس پی آرکےآفس سےرہنمائی لیکریہ فیصلہ کیاجائےگاکہ ان گرفتارافرادکےساتھ قانون کےمطابق کارروائی کرنی ہےیاان کومعافی تلافی کےبعدچھوڑناہے؟

وفاقی وزیرداخلہ کامزیدکہناتھاکہ ان گرفتارافرادمیں سےاکثراب معافیاں مانگ رہےہیں اوریقین دہانی کرارہےہیں کہ وہ دوبارہ ایساکچھ نہیں کریں گے۔

یہ بھی چیک کریں

Peoples Party Chairman

بلاول بھٹون لیگ پربرس پڑے

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کےلاہورمیں ہونےوالےاجلاس میں شرکامسلم لیگ ن پربرس پڑے،شدیدتنقیدکانشانہ …