Home / شجاعت حسین کوالیکشن کمیشن سےبڑاریلیف مل گیا

شجاعت حسین کوالیکشن کمیشن سےبڑاریلیف مل گیا

Ch Shujaat Hussain gets relief from ECP

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ چودھری شجاعت حسین کوالیکشن کمیشن سےبڑاریلیف مل گیا،چودھری پرویزالہیٰ کےارمانوں پراوس پڑگئی ۔

جی ہاں ، الیکشن کمیشن میں دائرچودھری شجاعت حسین کی جانب سےدائردرخواست پرالیکشن کمیشن کابڑافیصلہ سامنےآگیا۔ مسلم لیگ ق کےانٹراپارٹی الیکشن کاشیڈول معطل کردیا۔

چودھری شجاعت حسین نےالیکشن کمیشن میں درخواست دائرکی تھی کہ وہ مسلم لیگ ق کےصدرہیں لیکن انہیں غیرآئینی طورپرپارٹی سےنکال کرانٹراپارٹی الیکشن کروائےجارہےہیں۔

شجاعت حسین کی درخواست پرفیصلہ سناتےہوئےالیکشن کمیشن نےق لیگ انٹراپارٹی الیکشن کاشیڈول معطل کرکےفریقین کونوٹس جاری کردئیےہیں۔

یادرہےکہ کچھ روزقبل چودھری پرویزالہیٰ کی ہدایت پرمسلم لیگ ق کی مجلس عاملہ کااجلاس ہواجس میں چودھری شجاعت حسین کوپارٹی صدارت سےفارغ کرکےنئےانٹراپارٹی الیکشن کااعلان کردیاگیاتھا۔

الیکشن کمیشن نےاپنےفیصلےمیں لکھاہےکہ ان کےفیصلہ سنانےتک ق لیگ میں سٹیٹس کوبرقراررہےگا۔

یہ بھی چیک کریں

Defence minister Khawaja Asif

عمران خان معافی چاہتےہیں : خواجہ آصف

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ وزیردفاع خواجہ آصف نےعمران خان کےجی ایچ کیوکےباہراحتجاج کی کال سےمتعلق بیان …