Home / شہبازگل کےکورٹ مارشل کاامکان۔۔

شہبازگل کےکورٹ مارشل کاامکان۔۔

Shehbaz Gill Court Martial

ویب ڈیسک ۔۔ پاک فوج کےرینک اینڈفائل کوبغاوت پراکسانےکےالزام میں گرفتارپی ٹی آئی رہنماشہبازگل کوسنگین نتائج کاسامنابھی کرناپڑسکتاہے۔ آنےوالےدن اس حوالےسےصورتحال کومزیدواضح کرینگے۔

دی نیوزسےمنسلک ملک کےمعروف تحقیقاتی صحافی انصارعباسی نےاپنےیوٹیوب چینل پریہ خبرناظرین سےشئیرکرتےہوئےبتایاکہ وزارت دفاع آنےوالےدنوں میں حکومت سےشہبازگل کی حوالگی کامطالبہ کرسکتی ہے۔

انصارعباسی کےمطابق کورٹ آف لامیں بھی اس قسم کی درخواست جاسکتی ہےکہ شہبازگل کوفوج کےحوالےکیاجائےتاکہ ان کاکورٹ مارشل کیاجاسکےکیونکہ شہبازگل نےجوکچھ کیااس کاتعلق فوج اوراس کی کمان سےہے۔

کیایہ قانونی طورپرممکن ہےیانہیں ؟ اس حوالےسےانصارعباسی نےبتایاکہ آنےوالےدنوں میں حکومتی سرکلزمیں اس پربحث ہوگی اورپھرجوبھی فیصلہ ہوگااس کےمطابق آگےبڑھاجائےگا۔

یہ بھی چیک کریں

Faisal Vawda Questions Murad Saeed mysterious disappearance

مرادسعیدکی گمشدگی سے2لوگ جڑےہیں: فیصل واوڈا

ویب ڈیسک ۔۔ تحریک انصاف کےسابق رہنمافیصل واوڈاجن کی شعلہ بیانی سےکبھی پی ٹی آئی …