ویب ڈیسک ۔۔ کہتےہیں بکرےکی ماں کب تک خیرمنائےگی ۔۔ یہی حال شاتم رسول ملعون سلمان رشدی کاہوا،جس پرامریکامیں ایک نوجوان نےقاتلانہ حملہ کیااوراسےموت کےمنہ میں پہنچادیا۔ ملعون اس وقت ہسپتال میں وینٹی لیٹرپرہےاورزندگی و موت کی کشمکش میں مبتلاہے۔ ڈاکٹروں کاکہناہےکہ ملعون رشدی اس وقت بولنےسےقاصرہےاوراس کی ایک آنکھ ضائع ہونےکاقوی امکان ہے۔
ملعون سلمان رشدی پر نیویارک میں قاتلانہ حملہ اس وقت ہواجب وہ ایک تقریب میں لیکچردینےکیلئےمدعوتھا۔ رشدی جیسےہی اسٹیج پرآیاکہ اچانک کہیں سےایک نوجوان لپک پرسٹیج پرچڑھااورملعون پرمکوں کی بارش کردی اورساتھ ہی چاقوکےپےدرپےوارکرکےاسےشدیدزخمی کردیا۔ ڈاکٹرز کے مطابق ملعون سلمان رشدی کی حالت تشویشناک ہے اور اسے وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق سلمان رشدی بول نہیں پا رہا اوراس کی ایک آنکھ بھی ضائع ہونے کا امکان ہے۔
رشدی کے ایجنٹ اینڈریو وائلی کا کہنا ہے کہ سلمان رشدی کے بازو کے اعصاب کٹے ہوئے تھے اور جگر میں چھرا لگنےسے اسے شدید نقصان پہنچا ہے اورقوی امکان ہےکہ وہ ایک آنکھ سے محروم ہو جائے گا۔
واضح رہے کہ ملعون سلمان رشدی پر حملہ کرنے والے نوجوان کی شناخت 24 سالہ ہادی مطر کے نام سے ہوئی جو امریکی ریاست نیو جرسی کے علاقے فیئر ویو کے رہائشی ہیں۔ امریکی پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرلیا ہے۔
ہادی مطراپنےنام سےعرب لگتےہیں لیکن ان کاتعلق کس عرب ملک سےہےیہ ابھی پتانہیں چل سکا۔
ملعون رشدی پرقاتلانہ حملےکی خبرسن کرمسلم دنیامیں خوشی کی لہردوڑگئی اورلوگ جلدملعون کےواصل جہنم ہونےکی خبرسننےکےمنتظرہیں۔