ویب ڈیسک ۔۔ جہانگیرترین گروپ کےدباءونےپنجاب حکومت کوجھکنےپرمجبورکردیا۔ اس خبرکی تفصیل کےمطابق پنجاب حکومت اورجہانگیرترین گروپ میں معاملات طےپاگئےہیں اورذرائع کےمطابق ترین گروپ کاایک وفدجمعہ کےروزوزیراعلیٰ عثمان بزدارسےملاقات کرےگا۔ ترین گروپ کےاہم ترین رکن راجہ ریاض کےمطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدارسےملاقات متوقع ہے۔ دوسری جانب ترین گروپ کی سرگرمیوں کےبعدعثمان بزداربھی سیاسی محاذپرکافی متحرک ہوگئےہیں اورانہوں نےگزشتہ تین روزمیں متعددایم پی ایزسےملاقات کی ہے۔ انہوں نےان ملاقاتوں میں خودپرسیاسی انتقام کےالزامات کومستردکردیاہےاورکہاہےکہ وہ اس قسم کی سیاست پریقین نہیں رکھتے۔ ادھرپنجاب حکومت سےتحفظات دورکرنےکی یقین دہانی ملنےکےبعدترین گروپ نےبھی بجٹ اجلاس کےبائیکاٹ کااعلان واپس لےلیاہے۔
مزید پڑھیں »شہبازلندن سےبڑاسرپرائزلائیں گے
ویب ڈیسک ۔۔ مسلم لیگ ن کےصدرشہبازشریف کےحوالےسےقومی اخبارمیں شائع ہونےوالی خبرکےمطابق وہ لندن جانےمیں کامیاب ہوگئےتووہاں سےسرپرائزلائیں گے۔۔ خبرکی تفصیلات کےمطابق شہبازشریف لندن جانےمیں کامیاب ہوگئےتووہاں وہ اپنےعلاج کےساتھ ساتھ بڑےبھائی نوازشریف کواپنےمفاہمتی اورمصالحتی بیانئےپرتفصیلی بریفنگ دینگے۔ شہبازشریف کامانناہےکہ اس وقت تحریک انصاف کی حکومت غیرمقبولیت کی انتہاپرہےاورغیرسیاسی قوتیں باامرمجبوری اس حکومت کاساتھ دےرہی ہیں ۔ ان حالات میں ملکی معیشت دن بدن دگرگوں ہوتی جارہی ہے۔ حکومت کوہٹانےکیلئےفوری اقدامات نہ کئےگئےتوناقابل تلافی نقصان ہوگا۔ خبرمیں ذرائع کےحوالےسےدعویٰ کیاگیاہےکہ شہبازشریف نوازشریف سےبات کرکےکوئی درمیانی راہ نکالناچاہتےہیں لیکن نوازشریف تک اپناموقف پہنچانےکیلئےانہیں مشکلات کاسامناہے۔ خبرمیں دعویٰ کیاگیاہےکہ شہبازشریف لندن سےگرین …
مزید پڑھیں »وزیراعلیٰ پنجاب کےخلاف طبل جنگ بج گیا
ویب ڈیسک ۔۔ تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے پنجاب حکومت کےخلاف طبل جنگ بجادیا ۔ الزام لگایاکہ پنجاب حکومت ان کےگروپ کےلوگوں کےخلاف انتقامی کارروائیاں کررہی ہے،اس لیے اسمبلی میں آواز اٹھانے کے لیے گروپ بنایا۔ انہوں نےواضح کیاکہ الگ گروپ بنانےکےباوجودپی ٹی آئی کا حصہ تھے، ہیں اور رہیں گے، ہمارا گروپ تین ماہ سے بنا ہوا ہے یہ کل نہیں بنا‘۔ ’عمران خان انصاف پسند ہیں مگر پنجاب حکومت نے ہمارے لوگوں کے خلاف انتقامی کارروائیاں کیں، افسران کے تبادلے شروع ہوگئے، اس دباؤ کے نتیجے میں میرے عشایئے میں لوگوں نے فیصلہ کیا کہ اپنی …
مزید پڑھیں »تحریک انصاف میں جہانگیرترین گروپ سامنےآگیا
ویب ڈیسک ۔۔ تحریک انصاف کےحصےبخرےہوناشروع ۔ پارٹی میں جہانگیرترین ہم خیال گروپ کی باقاعدہ تشکیل کااعلان کردیاگیا۔ اجلاس میں ایم پی اےنزیرچوہان کاکہناتھاکہ ہرفورم پرجہانگیرترین کامقدمہ لڑینگے۔ وہ جوبھی فیصلہ کرینگےہم انکےساتھ ہیں ۔ اس موقع پرجہانگیرترین کاکہناتھاکہ ملکرلائحہ عمل طےکرینگے۔ جہانگیرترین کےگھرہونےوالےپارٹی کےہمخیال ارکان کی بڑی بیٹھک میں مستقبل کےسیاسی لائحہ عمل کولیکرمختلف تجاویزپرغورکیاگیا۔ ہمخیال گروپ کی پنجاب اسمبلی میں سربراہی سعیداکبرنوانی جبکہ قومی اسمبلی میں راجہ ریاض کرینگے۔۔ جہانگیرترین گروپ پنجاب اسمبلی کےرواں اجلاس میں اپنی پاوربھی شوکرےگا۔ گروپ کادوسرااجلاس اتوارکولاہورمیں جہانگیرترین کی رہائش گاہ پرطلب کرلیاگیا۔
مزید پڑھیں »بل گیٹس کی طلاق کی وجہ سامنےآگئی
ویب ڈیسک ۔۔ دنیاکےچوتھےامیرترین آدمی اورمائیکروسافٹ کےبانی بل گیٹس اوران کی اہلیہ میں 27سال بعدہونےوالی طلاق کی وجہ سامنےآگئی ۔ معروف امریکی اخباروال اسٹریٹ جرنل کےرپورٹ میں دعویٰ کیاگیاہےکہ بل گیٹس کے اپنی کمپنی کی خاتون ملازم سےتعلقات تھےاوراس حوالےسےہونےوالی تحقیقات کے باعث انہوں نےبورڈ آف ڈائریکٹر کی حیثیت سے استعفیٰ دیا۔ وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کےمطابق استعفیٰ بل گیٹس نےخودنہیں دیاتھابلکہ بورڈ ارکان نے 2020ء میں فیصلہ کیا کہ بل گیٹس کومستعفی ہوجانا چاہیے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ خاتون ملازم نے بھی بل گیٹس سےتعلقات کااعتراف کیاہےاوربتایاکہ ان کےاوربل گیٹس کےتعلقات برسوں قائم رہے۔ دوسری جانب ترجمان …
مزید پڑھیں »کیاشہبازپروازکرپائیں گے ۔۔ ؟
ویب ڈیسک ۔۔ وفاقی حکومت شہبازکی پروازروکنےکیلئےسرگرم ۔۔ لاہورہائیکورٹ کےفیصلےکےخلاف آج سپریم کورٹ میں اپیل دائرکی جائےگی ۔ خبرکی تفصیل کچھ یوں ہےکہ وفاقی حکومت نےمسلم لیگ ن کےصدرشہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کے معاملے پرلاہور ہائیکورٹ کافیصلہ چیلنج کرنےکی مکمل تیاری کرلی ہےاورآج کسی وقت سپریم کورٹ میں ایک پٹیشن کےذریعےعدالت عالیہ لاہورکافیصلہ معطل کرنےکی استدعاکی جائےگی۔ پٹیشن میں بارہ قانونی سوالات اور حقائق بیان کرتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کرکےحکومتی اپیل منظورکرنےکی اجازت مانگی جائےگی۔ پٹیشن میں جوچندایک سوالات پوچھےگئےہیں وہ کچھ یوں ہیں کہ کیا معزز فاضل جج کسی متعلقہ محکمے کو …
مزید پڑھیں »پبلک ٹرانسپورٹ آج بحال،دفاترکل سےکھلیں گے
ویب ڈیسک ۔۔ ملک بھرمیں لگائےجانےوالےلاک ڈاءون کےبعدکوروناصورتحال میں بہتری کےآثاردکھائی دینےلگےہیں۔ حکومت نےانٹرسٹی اورانٹراسٹی ٹرانسپورٹ کوآج سےبحال کرنےجبکہ کاروباراوردفاترکوکل بروزسوموارسےبحال کرنےکافیصلہ کیاہے۔ نئےاوقات کارکےمطابق مارکیٹیں ، دکانیں اورکاروباری مراکزرات 8بجےتک کھلیں گے،پبلک ٹرانسپورٹ 50فیصدسواریوں کےساتھ چلےگی۔ این سی اوسی کےفیصلےکےمطابق پنجاب میں کوروناایس اوپیزکی پابندیاں 30مئی تک برقراررہیں گی جن میں ماسک پہننا، سماجی فاصلہ برقراررکھناوغیرہ شامل ہیں ۔ یادرہےکہ پنجاب میں 8فیصدمثبت کیسزوالےعلاقوں میں شادی ہالز، مزارات ، ریسٹورنٹس اوراجتماعات پرمکمل پابندی ہوگی ۔ دوسری جانب این سی او سی کےفیصلےکےمطابق ملک بھر میں تعلیمی ادارے 23 مئی تک بند رکھےجائیں گے۔
مزید پڑھیں »حکومت پرتوہین عدالت کےسنگین الزامات
مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کاکہناہےعیدکی چھٹی والےدن نیب ، ایف آئی اے امیگریشن ، وزارت داخلہ اورکابینہ ڈویژن کےدفاترکھول کرتوہین عدالت کی گئی ۔ شہبازشریف کانام ای سی ایل میں ڈالناتھاتویہ کام عیدکےبعدبھی کیاجاسکتاتھا۔ یہ معاملہ اب ن لیگ اورحکومت کانہیں بلکہ لاہورہائیکورٹ اورحکومت کےدرمیان آگیاہے۔ عیدوالےروزپانچ اہم اداروں کےدفاترکھول کرشہبازشریف کانام ای سی ایل میں ڈالنےکی سمری نکالی گئی۔ یہ سمری عیدوالےروزغیرقانونی طورپرسرکولیٹ کروائی گئی۔ اگرعدلیہ کےفیصلوں کی اس طرح کھلم کھلاتضحیک ہوگی توکیاہوگا؟ عدالت نےشہبازشریف کوایک بارملک سےباہرجانےکی اجازت دےدی ہےاورعدالت نےاپنےحکم میں لکھاکہ اگرشہبازشریف کانام بلیک لسٹ ہےتونکالاجائےاوراگران کانام ای سی ایل میں …
مزید پڑھیں »کیاعیدکےاعلان کافیصلہ درست تھا؟
ویب ڈیسک ۔۔ اس عیدالفطرکااعلان رات ساڑھے11بجےہونےکےبعدقوم کی اکثریت کایہ مانناہےکہ رویت ہلال کمیٹی نےشایدکسی دباءومیں آکریاپھرغلط شہادتوں کوسچ مان کرایساکیا۔ اس سوچ کواس وقت اورزیادہ تقویت ملی جب رویت ہلال کمیٹی کےاجلاس میں شریک مولانایاسین کی ایک ویڈیولیک ہوئی جس میں وہ چاندکےاعلان سےپہلےاپنےکسی دوست سےموبائل پریہ کہہ رہےہیں کہ رویت ہلال کمیٹی والےبہت کمزورلوگ ہیں ،انہوں نےایک عیدکےچکرمیں چاندکااعلان کیا،حالانکہ ہم نےان سےبہت بحث کی کہ یہ درست نہیں۔مفتی منیب کی بہت یادآرہی ہے۔ اس ویڈیوکال کےبعدنمازعیدکےخطبےمیں رویت ہلال کمیٹی کےسابق چیئرمین مفتی منیب نےنمازیوں سےعلی الاعلان کہاکہ وہ ایک روزےکی قضااداکریں اورجولوگ اعتکاف کررہےتھے،وہ ایک روزکااعتکاف کریں۔ …
مزید پڑھیں »نوازشریف نےحکومت تبدیلی کی پیشکش ٹھکرادی۔۔
مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ سابق وزیراعظم نوازشریف اپنےاسی بیانئیےپرکھڑےہیں جہاں وہ گوجرانوالہ جلسےکےوقت کھڑےتھے۔ یہ بات لندن میں مقیم پاکستانی نژادصحافی نےنجی ٹی وی کےپروگرام میں بات کرتےہوئےکہی۔ صحافی کاکہناتھاکہ ان کےپاس سوفیصددرست اطلاع ہےاوریہ کوئی سنی سنائی بات نہیں کہ نوازشریف کسی سےکوئی ڈیل کررہےہیں نہ ہی ان کی ڈیل کیلئےکسی سےبات ہورہی ہے۔ صحافی کےمطابق کہاجارہاہےکہ شہبازشریف کوئی خاص بات کرنےلندن آناچاہتےہیں حالانکہ اگرکوئی بات ہی کرنی ہےتوسلیمان شہبازاورخاندان کےدیگرلوگ لندن میں موجودہیں وہ بھی یہ خاص پیغام نوازشریف کوپہنچاسکتےہیں ۔ شہبازشریف صرف علاج کیلئےلندن آناچاہتےتھے۔ صحافی نےخبردیتےہوئےبتایاکہ نوازشریف کامطالبہ صرف اورصرف صاف و شفاف الیکشن کاہےاورکچھ نہیں ۔ …
مزید پڑھیں »