Home / نویں اوردسویں کےطلبہ کیلئےبڑےریلیف کااعلان

نویں اوردسویں کےطلبہ کیلئےبڑےریلیف کااعلان

Pakistani Education Minister

لاہور: (مانیٹرنگ ڈیسک) اس سال امتحانات ضرور ہوں گےاورامتحانات کےبغیرکسی کواگلےگریڈمیں پروموٹ نہیں کیاجائےگا۔

وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمودنےآج ایک پریس کانفرنس سےخطاب کرتےہوئےکہاکہ صوبوں کی مشاورت سےنویں اورگیارہویں کی کلاسز شروع کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

شفقت محمود نے کہا کہ نویں دسویں کے امتحانات کےحوالےسےایک خاص بات یہ بتائی کہ امتحانات صرف اختیاری مضامین اور ریاضی کےلئےجائیں گے، نویں اور دسویں کے امتحانات میں باقی مضامین کے امتحانات نہیں لیے جائیں گے۔

انہوں نےکہاکہ ملک بھرمیں امتحانات جولائی میں لئےجائیں گے۔ دسویں اور بارہویں کےبعددیگرجماعتوں کےامتحانات لئےجائیں گے۔ نویں اور گیارہویں کے امتحانات بعد میں ہوں گے، او لیول کے بچوں کے لیے کیمبرج نے اسپیشل امتحان کا فیصلہ کیا

وفاقی وزیرتعلیم کاکہناتھاکہ او لیول کےبچوں کے خصوصی امتحانات 26 جولائی سے شروع ہوں گے۔

شفقت محمود نے مزید کہا کہ کوئی بھی ٹیچر ویکسی نیشن کے بغیر امتحان نہیں لے گا۔ ان کاکہناتھاکہ امتحانات کافیصلہ اٹل ہے،کسی دباومیں نہیں آئیں گے۔

یہ بھی چیک کریں

Peoples Party Chairman

بلاول بھٹون لیگ پربرس پڑے

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کےلاہورمیں ہونےوالےاجلاس میں شرکامسلم لیگ ن پربرس پڑے،شدیدتنقیدکانشانہ …