مصدقہ کیسز
() 0
اموات
() 0
صحتیاب مریض
0
فعال کیسز
0
Last updated: اگست 11, 2022 - 11:55 صبح (+05:00) دوسرے ممالک
Home / ناومی اوساکا ۔۔ ہم تمہارےساتھ ہیں

ناومی اوساکا ۔۔ ہم تمہارےساتھ ہیں

Japan Tennis star Naomi Osaka

لاہور:(ویب ڈیسک) جاپانی ٹینس سٹارناومی اوساکاکی فرنچ اوپن سےدستبرداری کےاعلان کےبعدجاپانی عوام کی اکثریت کاناومی اوساکاسےیکجہتی کااظہار۔

چارمرتبہ گرینڈسلام کاٹائٹل جیتنےوالی ناومی اوساکاکوجاپان میں بےحدپسندکیاجاتاہےاورلوگ بڑےشوق سےان کےمیچزدیکھتےہیں ۔

یادرہےکہ فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کےدوران اوساکانےمیڈیاسےبات کرنےسےانکارکردیاتھاجس پرانتظامیہ نےان پرپندرہ ہزارڈالرجرمانہ کردیاتھا۔ اس کےعلاوہ یورپی میڈیانےبھی ان پرکڑی تنقیدکرناشروع کردی تھی ۔

ان حالات میں ناومی اوساکاڈپریشن کاشکارہوگئیں اورانہوں نےازخودفرنچ اوپن سےدستبرداری کااعلان کردیا۔ اوساکاکاکہناہےکہ فرنچ اوپن سےدستبرداری کےاعلان کےبعدانہیں سخت ڈپریشن سےگزرناپڑااوروہ چندروزکورٹ سےدوررہ کرذہنی سکون چاہتی ہیں ۔

ناومی اوساکاکےاعلان کےبعدجاپانی عوام کی اکثریت نےان سےیکجہتی کااظہارکرتےہوئےانہیں مکمل انجوائےکرنےاورمزےسےچھٹیاں گزارنےکامشورہ دیاہے۔

امریکی ٹینس سٹارسریناولیمزکاکہناہےوہ ناومی اوساکاکی ذہنی حالت کااندازہ لگاسکتی ہیں کیونکہ انہیں بھی اپنےکیرئیرمیں ان حالات سےگزرناپڑاہے۔

یہ بھی چیک کریں

cricketer Sarfraz Ahmed

سرفرازاحمدکوڈی کیٹگری ملنےپرسابق فاسٹ بولربرہم

ویب ڈیسک ۔۔ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر تنویراحمد نے پاکستان کرکٹ بورڈ …