ویب ڈیسک ۔۔ فٹبال لیجنڈ کرسٹیانو رونالڈوعربی عربی سےدکھنےلگے۔ جی ہاں، پرتگالی فٹبالرنےسعودی عرب کا قومی دن عربوں کاروایتی لباس پہن کرمنایا۔
سعودی عرب میں لوگ 23 ستمبر بروز ہفتہ 93 واں قومی دن منا رہے ہیں۔ اس موقع پرمختلف شہروں میں فوجی پریڈ، ہتھیاروں کی نمائش اور دیگر سرگرمیاں منعقدکی جارہی ہیں۔ قومی دن کی تقریبات مزیدکچھ روزجاری رہیں گی۔
سعودی عرب کےقومی دن پرسعودی فٹبال کلب النصرکی طرف سےکھیلنےوالےسٹارفٹبالرکرسٹیانورونالڈونےاپنی ایک ویڈیوسوشل میڈیاپرپوسٹ کی جس میں وہ اپنےدیگرساتھیوں کےہمراہ روایتی عرب لباس میں سعودی عرب کاقومی رقص کرتےدکھائی دےرہےہیں۔
ویڈیو میں رونالڈو، سینیگال کے فٹبالر ساڈیو مانے اور ان کے النصرکلب کےایک ساتھی کو دکھایا گیا ہے جب وہ تلواروں کے ساتھ روایتی رقص کر رہے ہیں۔
ویڈیو میں پرتگال کے عظیم کھلاڑی کو سعودی لباس پہنے اورتلوارچلاتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ رونالڈونےدسمبر 2022 میں ڈھائی سال کے معاہدے پر سعودی عرب کی کلب ٹیم النصر میں شمولیت اختیار کی۔