Home / کرکٹ ورلڈکپ : آئی سی سی نےانعامی رقم کااعلان کردیا

کرکٹ ورلڈکپ : آئی سی سی نےانعامی رقم کااعلان کردیا

cricket world cup 2023

ویب ڈیسک ۔۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈےورلڈ کپ 2023کےلیےانعامی رقم کااعلان کردیا۔ ایونٹ میں مجموعی طورپر10ملین امریکی ڈالرزبطورانعامی رقم تقسیم کیےجائیں گے۔

آئی سی سی کے مطابق ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کو40 لاکھ ڈالر ملیں گے،رنراَپ ٹیم کو 20 لاکھ ڈالر ملیں گے۔ اسی طرح، سیمی فائنلز ہارنے والی ٹیموں کےحصےمیں 8، 8 لاکھ امریکی ڈالرآئیں گے۔

اس کےعلاوہ وہ ٹیمیں جوناک آؤٹ مرحلےسےپہلےہی آوٹ ہوجائیں گی انہیں ایک ایک لاکھ ڈالرز ملیں گے جبکہ گروپ مرحلے کے میچز جیتنے پر ٹیم کو 40 ہزارڈالرزملیں گے۔

اس طرح، کل 45 میچز میں مجموعی طور پرایک لاکھ 80 ہزار ڈالر کی رقم فاتح ٹیموں میں تقسیم ہوگی۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ 5 اکتوبر سے19 نومبر تک بھارت کےمختلف شہروں میں کھیلا جائے گا۔

ورلڈ کپ سےپہلےپاکستانی ٹیم 29 ستمبرکو نیوزی لینڈ اور3 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف دو وارم اَپ میچز کھیلے گی۔ گرین شرٹس ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ 6اکتوبر کو نیدر لینڈ کے خلاف کھیلیں گے۔

یہ بھی چیک کریں

Babar Azam lose captaincly

بابراعظم سےکپتانی چھن گئی ۔۔۔

ویب ڈیسک ۔۔۔ آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں خراب کارکردگی کےبعدبابر اعظم کی …