ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان میں بھارتی سفارتی مشن کی نئی سربراہ مسز گیتکا سرواستاوا نےاسلام آباد میں اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ آزادی کے بعد سے یہ پہلا موقع ہے کہ بھارت نے پاکستان میں اپنے سفارتی مشن کا سربراہ کسی خاتون کو بنایا ہے۔
قومی میڈیاکےمطابق بھارت نےپاکستان کو’نان فیملی اسٹیشن’ قرار دے رکھا ہے۔ مسزگیتکانےاسلام آبادمیں پہلی مرتبہ کسی عوامی تقریب میں شرکت اس وقت کی جب وہ نیپال کے یوم آئین کی تقریب اورپھڑشام کو قومی دن کی تقریب میں شریک ہوئیں۔
بھارت مشن کی خاتون سربراہ 2005 کے بھارتی دفتر خارجہ کے بیچ کی افسر ہیں۔انہوں نے ڈاکٹر ایم سریش کمارکی جگہ لی ہےجوبدھ کو اپنے ملک واپس روانہ ہوگئے۔واضح رہےکہ پاکستان اوربھارت نےایک دوسرےکیلئےسفارتی نمائندگی کا درجہ کم کر رکھا ہے۔ دونوں میں سےکوئی ملک ہائی کمشنریااعلیٰ سطح کاسفارتکارسفارتی مشن کاسربراہ نہیں لگاتا۔