ویب ڈیسک ۔۔ آن لائن پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کےصارفین کے لیےبری خبرہے۔ جی ہاں ، اب ایکس استعمال کرنےوالےتمام صارفین کوماہانہ فیس دیناہوگی۔ یہ فیس کتنی ہوگی فی الحال اس کی تفصیلات سامنےنہیں آئیں۔
گزشتہ سال اکتوبرمیں ٹویٹرکو44ارب ڈالرکےعوض خریدنےکےبعدایلون مسک نےاس میں بہت سی تبدیلیاں کی ہیں۔ اس نے ہزاروں ملازمین کو برطرف کیا، پیڈپریمیم آپشن متعارف کرایا، مواد میں اعتدال کو کم کیا ہے اورسابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق ممنوعہ اکاؤنٹس کو بحال کیا ہے۔
ایلون مسک کےمطابق ٹوئٹرنےاپنی اشتہاروں سےحاصل ہونےوالی آدھی آمدنی کوکھودیاہے۔
واضح رہےکہ ایکس پرکمپیوٹرپروگرامزکےذریعےچلائےجانےوالےاکاونٹس کی بہتات ہیں ۔ اس قسم کےاکاونٹس کوسیاسی پیغام کوپھِیلانےاورنفرت انگیزموادکی تشہیرکیلئےاستعمال کیاجاتاہے۔
گزشتہ دنوں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہوکی ایلون مسک سےملاقات ہوئی جس میں نیتن یاہونےمطالبہ کیاکہ ٹویٹرپراسرائیل مخالف موادکوکنٹرول کیاجائے۔ جواب میں ایلون مسک کاکہناتھاکہ بہت جلدوہ تمام ایکس صارفین کیلئےایک ماہانہ فیس مقررکرنےجارہےہیں۔
ایلون مسک کاکہناتھاکہ یہی وہ طریقہ ہےجس کےذریعےوہ باٹس کی آرمی کاراستہ روک سکتےہیں۔