Home / پاکستان کابزنس ویزاصرف24گھنٹےمیں

پاکستان کابزنس ویزاصرف24گھنٹےمیں

Pakistan business visa

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان نےغیرملکی سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے اپنی ویزا پالیسی میں بہت سی نرمیاں کی ہیں جن کامقصدپاکستان میں سرمایہ کاری کوفروغ دیناہےتاکہ معاشی بحران سےدوچارملک کی مشکلات میں کچھ کمی آسکے۔

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑکی زیرقیادت نگراں حکومت نے یہ قدم دنیا بھر سے سرمایہ کاروں اورکاروباری اداروں کوراغب کرنے کے لیے اٹھایا ہے اوراب غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان کا چھ ماہ کا بزنس ویزا ایک دن میں دیاجائےگا۔

اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل نےویزاپالیسی میں تبدیلی کی سفارش کی تھی کیونکہ ویزادرخواست کے عمل میں آسانی غیرملکی سرمایہ کاروں اورکاروباری برادری کے لیے ایک بڑی توجہ کا باعث ہوگی۔

پاکستان کی نئی بزنس ویزاپالیسی سے100 سےزائدممالک فائدہ اٹھاسکتےہیں کیونکہ پاکستانی مشن اب 24گھنٹےکےاندر5 سال کے لیے بزنس ویزا جاری کرنے کے پابند ہوں گے۔

نئی ویزا پالیسی ایک قلیل مدتی ایک سال کا سرمایہ کار ویزا بھی پیش کرتی ہے جسے ایک دن کے اندر جاری کیا جائے گا۔ دوسری جانب وزارت داخلہ دو ہفتوں کے اندر پانچ سالہ سرمایہ کارویزے جاری کرسکتی ہے۔

یہ بھی چیک کریں

FBR Blocking non filers mobile phones

نان فائلرزکی سمیں بلاک کرنےکافیصلہ

ویب ڈیسک ۔۔ حکومت نےٹیکس چوروں کےخلاف گھیراتنگ کرنےکافیصلہ کرلیا۔ ایف بی آرنےنان ٹیکس فائلرزکی …