Home / قاضی فائزعیسیٰ کےبعدکون کون چیف جسٹس بنےگا؟

قاضی فائزعیسیٰ کےبعدکون کون چیف جسٹس بنےگا؟

next chief justice Pakistan

ویب ڈیسک ۔۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی ریٹائرمنٹ کے بعدسپریم کورٹ کے موجودہ ججزمیں سے جن چارکوچیف جسٹس سپریم کورٹ بننے کاموقع ملے گا،ان میں جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس سید منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر اور جسٹس یحییٰ آفریدی شامل ہیں۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 25 اکتوبر 2024 تک چیف جسٹس پاکستان رہیں گے۔ سپریم کورٹ کےاس وقت دوسرےسینئرموسٹ جج جسٹس سردارطارق مسعود 10 مارچ 2024 ء کومدت ملازمت پوری کرنےکےبعدریٹائر ہوجائینگے،اسلئے انکے بعدسینئرموسٹ جسٹس اعجازالاحسن چیف جسٹس بن جائیں گے۔ جسٹس اعجاز الااحسن 4اگست 2025ء کو ریٹائر ہو جائینگے۔

جسٹس اعجازلاحسن کےبعدجسٹس سید منصور علی شاہ چیف جسٹس پاکستان کے عہدہ پر فائز ہونگے، جسٹس سید منصور علی شاہ 27نومبر 2027کو ریٹائرمنٹ کی عمر کو پہنچیں گے۔اسکے بعد جسٹس منیب اختر کو چیف جسٹس پاکستان بننےکاموقع ملے گا،جسٹس منیب اختر 13دسمبر 2028ء کو ریٹائرہونگے۔

جسٹس منیب اختربعد جسٹس یحییٰ آفریدی نئے چیف جسٹس پاکستان ہونگے،وہ 22جنوری 2030ء کو ریٹائر ہونگے۔ ان کےبعدپاکستان کی پہلی خاتون چیف جسٹس عائشہ ملک ہوسکتی ہیں جو جنوری 2030میں عدلیہ کی سربراہی سنبھالیں گی۔

پاکستان کی سپریم کورٹ میں کسی بھی جج کےچیف جسٹس بننے یا نہ بننے کادارومداران کی سنیارٹی اورعمرپرہے۔ ججوں کی ریٹائرمنٹ کی عمر 65برس ہے۔سنیارٹی کا شمارسپریم کورٹ میں تقررکی تاریخ سے ہوتا ہے۔65 برس سے کم عمر سینئر ترین جج کو چیف جسٹس بنایا جاتا ہے۔ اسکے بعد بطورچیف جسٹس انکے دورانیے کا تعین جج صاحب کی عمر سے ہوتا ہے۔

جسٹس عائشہ ملک جسٹس یحییٰ آفریدی کی 22 جنوری 2030 کوچیف جسٹس کے عہدے سے ریٹائرمنٹ کے بعدچیف جسٹس پاکستان بن سکتی ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

NAB amendment case in Supreme Court

عمران خان کودکھانےپربڑی عدالت میں اختلاف

ویب ڈیسک ۔۔ نیب ترامیم کالعدم قراردینےکےخلاف کیس کی کارروائی براہ راست دکھانےکےمعاملےپرسپریم کورٹ میں …