Home / پریکٹس اینڈپروسیجرایکٹ بحال ہونےکاامکان

پریکٹس اینڈپروسیجرایکٹ بحال ہونےکاامکان

next chief justice Pakistan

ویب ڈیسک ۔۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈپروسیجرایکٹ کی معطلی ممکنہ طورپرجلدختم ہونےکاامکان ہے۔

چیف جسٹس سپریم کورٹ کاعہدہ سنبھالنےکےبعدجسٹس قاضی فائزعیسیٰ پیرکوپریکٹس اینڈپروسیجرایکٹ 2023کےخلاف دائردرخواستوں پرسماعت کریں گے۔

پریکٹس اینڈپروسیجرایکٹ کےتحت عوامی اہمیت کےآئینی معاملات پربنچوں کی تشکیل عدالت عظمیٰ کےتین سینئرججوں کی کمیٹی کیاکرےگی۔

سابق چیف جسٹس عمرعطابندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے8رکنی لارجربنچ نےپریکٹس اینڈپروسیجرایکٹ کو13اپریل کومعطل کردیاتھا۔ توقع کی جارہی ہےکہ سپریم کورٹ کانیابنچ اس ایکٹ کی معطلی کوختم کرسکتاہے۔

یہ بھی چیک کریں

Bilawal Bhutto and Asif Zardari London meeting on Sindh provinces issue

سندھ کی تقسیم کےخلاف ڈٹےرہنےکاعزم، زرداری بلاول ملاقات

Saturday, 5 September 2026 | Web Desk پیپلزپارٹی سندھ کی تقسیم کےخلاف موقف پرڈٹی رہےگی۔ …